بجلی کے بعد ملک بھر میں چینی کی قلت

جمعہ 12 فروری 2010 13:06

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12فروری2010ء) بجلی کے بعد ملک بھر میں چینی کی قلت نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ زیریں سندھ کی عوام چینی کے شکل کو ترسنے لگے۔ زیریں سندھ گنے کی پیداوار کے حوالے سے شہرت کا حامل ہے۔ میرپورخاص ریجن میں کئی شوگر ملز ہونے کے باوجود چینی نایاب ہو گئی ہے۔ دیہات میں نوے روپے اور شہر میں پچھتر روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

پانچ اضلاع کے سو سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بھی عوام کو سستی چینی فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی سپلائی تو کی جاتی ہے۔ لیکن وہ عوام کے ہاتھوں میں جانے کے بجائے دکانداروں اور من پسند افراد کو بیچ دی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ دن بھر قطاروں میں لگے رہنے کے بعد خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں اور دکانوں سے دگنی قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں۔ میرپورخاص کے لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ غیر ذمہ دار شوگر مافیا کے خلاف موثر کارروائی کی جائے تا کہ انہیں چینی کے عذاب سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں