شمالی وزیر ستان،پولیٹیکل انتظامیہ موٹرسائیکل چلانے پر عائد پابندی ختم کردی

جمعرات 25 جنوری 2018 21:24

شمالی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی میں موٹرسائیکل چلانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے تاہم عوامی مقامات اور سڑک کنارے موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں ایجنسی میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق موٹر سائیکل کی رجسٹریشن، سوار کا لائسنس اور ہیلمٹ کی پابندی لازمی ہوگی جب کہ عوامی مقامات یا سڑک کنارے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں