پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی میں موٹرسائیکل چلانے پر عائد پابندی ختم کردی

عوامی مقامات اور سڑک کنارے موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی ،ْپولیٹیکل انتظامیہ

جمعرات 25 جنوری 2018 22:15

شمالی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی میں موٹرسائیکل چلانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے تاہم عوامی مقامات اور سڑک کنارے موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں ایجنسی میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق موٹر سائیکل کی رجسٹریشن، سوار کا لائسنس اور ہیلمٹ کی پابندی لازمی ہوگی جب کہ عوامی مقامات یا سڑک کنارے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق جبکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ برس 6 دسمبر سے ایجنسی میں موٹرسائیکل چلانے پر ہی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں