احمدزئی وزیر قبائل کودرپیش مسائل کے حل کیلئے موثراقدامات کئے جائینگے،میجرجنرل عابدلطیف

جمعرات 12 اپریل 2018 13:22

احمدزئی وزیر قبائل کودرپیش مسائل کے حل کیلئے موثراقدامات کئے جائینگے،میجرجنرل عابدلطیف
جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء)جنوبی وزیرستان آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف کا احمدزئی وزیر قبائل کے ساتھ گرینڈ جرگہ۔احمدزئی وزیر قبائل نے درپیش مسائل کی فہرست پیش کر دی،تنائی چیک پوسٹ کو پاکستان کے بڑے شہروں کی مانند جدید طرز اور اعلی معیار کی ماڈل چیک پوسٹ بنانے کے سلسلے میں آئی جی ایف سی اور پولیٹیکل سائوتھ وزیرستان کی سربراہی میںاس سلسلے میںایک تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں وانا ، تنائی اور گردونواح کے قبائلی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف نے تنائی چیک پوسٹ کا نام وانااستقبالیہ رکھ دیا۔آئی جی ایف سی نے وانااستقبالیہ چیک پوسٹ کو وزیرستان کی عوام کیلئے چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کا حکم جاری کیا،آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل عابدلطیف اور پولیٹیکل ایجنٹ سہیل خان نے فوری طورپر مسائل کے حل کیلئے موثر اقدام کی یقین دہانی کرائی۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں