شمالی وزیرستان ،ْ دستی بم حملے میں دو افراد جاں بحق ،ْ 35زخمی ،ْ بعض کی حالت نازک

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) شمالی وزیرستان میں دستی بم حملے میں دو افراد جاں بحق اور35 زخمی ہو گئے ،ْزخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سیدگی میں شادی کی تقریب میں نا معلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے ،ْ بم حملے میں دو افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے حملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ۔آخری اطلاعات تک کوئی عملی کاروائی ابھی تک عمل میں نہیں لائی جا سکی اور نہ ہی ابھی تک حملہ کرنے والے افراد کے بار ئے میں کوئی معلومات حاصل ہوئیں۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں