شمالی وزیرستان کے علاقے زمرک میں تحریک انصاف کے دفتر پر بم حملہ

muhammad ali محمد علی منگل 3 جولائی 2018 19:03

شمالی وزیرستان کے علاقے زمرک میں تحریک انصاف کے دفتر پر بم حملہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2018ء) شمالی وزیرستان کے علاقے زمرک میں تحریک انصاف کے دفتر پر بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے زمرک میں تحریک انصاف کے دفتر پر بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زمرک میں واقع تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

نامعلوم افراد دفتر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ جس وقت دفتر پر حملہ کیا گیا اس وقت وہاں تحریک انصاف کے متعدد کارکن موجود تھے۔ حملے کے باعث تحریک انصاف کے 10 کارکن زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں