اورکزئی، بچوں کو پو لیوقطر ے پلا نے کے لئے 203 ٹیمیں تشکیل دید ی گئی

پو لیٹکل انتظا میہ کے تعاون سے پو لیو مہم کے دواران تما م تر وسائل بر وئے کا ر لائے جا ئینگے، سرجن ڈاکٹر ثمین

جمعہ 17 نومبر 2017 19:06

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) اور کزئی ایجنسی میں 40000 ہزار سے زائد بچوں کو پو لیوقطر ے پلا نے کے لئے مجمو عی طو رپر 203 ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ۔4تحصیلوں کی سطح پر 49 ایریا سپروائز کی نگر انی میں 169 مو با ئل ٹیمیں 32 فکسڈ ،2ٹرانزٹ ٹیمیں پو لیو کے فر ائض انجا م دینگے ۔ایجنسی سر جن اور کزئی ڈاکٹر ثمین نے اپنے دفتر میں صحا فیوں سے خصو صی با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ 20نو مبر 2017 سے شروع ہو نی والی تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران اور کزئی ایجنسی کو چار تحصیلوں کی سطح پر تقسیم کر کے مجمو عی طو رپر 40153 بچوں کو پو لیو قطر ے پلا نے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے کس کے لئے تما م تر ضروری انتظا مات کے تحت تر بیت یا فتہ عملہ 49 ائر یا انچا رج کی نگرانی میں گھر گھر بچوں کو پو لیو ویکسینشن کے فرائض انجا م دے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈائر یکٹریٹ آف ہیلتھ سر وسسز فا ٹا کی ہدایات پر پو لیٹکل انتظا میہ اور کزئی کے تعاون سے اور کزئی قبا ئلی علاقو میں پو لیو مہم کے دواران تما م تر وسائل بر وئے کا ر لائے جا ئینگے ۔ڈاکٹر ثمین نے کہا کہ پو لیو کے خلاف جہاد میں علماء کرام قبا ئلی عمائدین اور قبا ئلی عوام کی اپنا بھر پور تعاون پیش کر تے ہو ئے نئی نسل کو تاحیات معذوری سے بچا نے اور معاشر ے کا صحت مند اور کا میا ب فرد بنا نے میں کلیدی کر دار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پو لیو ایک نہا یت مو زی مرض ہے ذند گی کے اُجالوں کو اندھیروں میں دھکیل دیتا ہے انہوں نے کہا کہ حکو مت کی خصو صی تو جہ اور خدا کے فضل سے گزشتہ 8سالوں سے اور کزئی ایجنسی میں ابھی تک کو ئی پو لیو مثبت کیس سا منے نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ پو لیو عملہ کی تر بیت سمیت تمام تر انتظا مات کو حتمی شکل دیکر فرائض کی انجا م دہئی کے حوالے سے عملہ کو سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں