اورکزئی ایجنسی میں 10 سال بعد 8 کوئلے کی کانوں کا افتتاح

علاقے میں 2008سے بد امنی کے باعث معدنیات کے تمام ذخائر شدید متاثر ہوئے تھے ،ْ میجر جنرل وسیم اشرف

بدھ 17 جنوری 2018 22:39

اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء)اورکزئی ایجنسی میں آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل وسیم اشرف نے 10 سال بعد 8 کوئلے کی کانوں کا افتتاح کر دیا، کوئلے کی کانیں2008 سے بدامنی کے باعث بند تھیں۔

(جاری ہے)

اوکرزئی ایجنسی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میجر جنرل وسیم اشرف نے کہا کہ علاقے میں 2008سے بد امنی کے باعث معدنیات کے تمام ذخائر شدید متاثر ہوئے تھے۔

انہوںنے کہاکہ ایجنسی میں بد امنی کے دوران ماہانہ 170ملین روپے کا نقصان ہورہا تھااورکزئی ایجنسی میں حالات معمول پر آگئے ہیں ،ْاب یہاں کے قبائلیوں کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے۔میجر جنرل محمد وسیم اشرف نے کہا کہ معدنیات کی رائلٹی سے یہاں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے ،ْآئی جی ایف سی نے کوئلہ نکالنے والے کمپنیز کے مالکان کو منصوبے شروع ہونے پر مبارک بادبھی دی۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں