اورکزئی،ماں نے فائرنگ کرکے دو بچوں کو قتل ایک کو زخمی کر دیا ،قاتل ماں آلہ قتل سمیت گرفتار

ہفتہ 7 اپریل 2018 19:58

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2018ء) تحصیل ٹل میں ماں نے فائرنگ کرکے دو بچوں کو قتل ایک کو زخمی کر دیا پولیس نے قاتل ماں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ،میرے دو دیوروں اور ساس نے میرے سر پر کلاشنکوف تھان رکھے تھے کہ اپنے بچوں کو ماردیں گرفتار قاتل ماں کا پولیس کو بیان اس حوالے سے تھانہ دوآبہ کے ایس ایچ او محمد طار ق اورکزئی نے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر 2بجے دوآبہ کے نواحی علاقہ محلہ قریش آباد کربوغہ شریف میں ماں شمع بی بی زوجہ شوکت محمد نے پستول سے فائرنگ کرکے تین بچوں ڈھائی سالہ لائبہ بی بی 18ماہ کا سیف ہمدان 4سالہ سلمہ بی بی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جس میں ڈھائی سالہ لائبہ بی بی اور18ماہ کا سیف ہمدان زخمی کی تاب نہ لاکر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4سالہ سلمہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاایس ایچ او نے مذید بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے قاتل ماں شمع بی بی کو آلہ قتل 30بور پستول سمیت گرفتار کر لیا گرفتار ملزمہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مجبورا فائرنگ کرکے اپنے بچوں کو قتل کر دیا کیونکہ گزشتہ پانچ سالوں سے دیوروں اور ساس نے میری زندگی اجیرن بنا رکھی تھی گزشتہ روز دو دیوروں اور ساس نے میرے سر پر کلاشنکوف تھان کر کہا کہ اپنے بچوں کو قتل کرو یا ہم تم سب کو قتل کر دیں گے میں نے مجبورا اپنے بچوں پر فائرنگ کر دی تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او طارق اورکزئی نے کہا کہ تفتیش جاری ہے یہ کیس پیچیدہ ہے اب تک اس واقعے کی ابتدائی معلومات سے ہم مطمئن نہیں ہیں تاہم ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں