اورکزئی: 2018عام انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ اسسٹنٹ پریزائیڈنگ و پولنگ افسران زنانہ و مردانہ کی 7روزہ تربیتی ورکشا پ جاری

جمعہ 27 اپریل 2018 20:21

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) اورکزئی ایجنسی میں انے والے 2018عام انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ اسسٹنٹ پریزائیڈنگ و پولنگ افسران زنانہ و مردانہ کا 7روزہ تربیتی ورکشا پ جاری تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں ایجنسی الیکشن افیسر فرید اللہ خٹک کے زیر نگرانی انے والے 2018عام انتخابات کیلئے مرد خواتین کے پریزائیڈنگ افسران اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران و پولنگ افسران کا 7روزہ تربیتی ورکشاپ جاری ہے تربیتی ورکشاپ میں مرد و خواتین اساتذہ کثیر تعداد میں حصہ لے رہے ہیں الیکشن افیسر واجد شاہد کے علاوہ امجد علی اور فضل کریم پریزائیڈنگ او ر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ و پولنگ افسران کو ووٹ ڈالنے کے طریقہ کارکے حوالے سے اور پورے پولنگ کے پراسیز کیلئے تربیت دے رہے ہیں تربیتی ورکشاپ کا پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال وزیر نے بھی حالات کا جائزہ لینے کیلئے وقتا فوقتا دورہ کر رہے ہیں یہ تربیتی ورکشاپ 23اپریل سے شروع ہے جوکہ یکم مئی تک جاری رہیگا ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں