اورکزئی:متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئر ملک حبیب نور کا لوئر اورکزئی اور سنٹرل اورکزئی کے مختلف علاقوں کا دورہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا عوام نے مسائل و شکایات کے انبار لگا دئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:07

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئر ملک حبیب نور کا لوئر اورکزئی اور سنٹرل اورکزئی کے مختلف علاقوں کا دورہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا عوام نے مسائل و شکایات کے انبار لگا دئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئر مین ملک حبیب نور نے لوئر اورکزئی اور سنٹرل اورکزئی کے علاقوں تاجکان فیروز خیل حسن زئی درہ عیسی خیل کلے لاک کانڑی کا دورہ کیا وہاں پر ہونے والے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور لوگوں کے مسائل سنے اس موقع پر علاقے تاج کان فیروز خیل نے مسائل کا انبار لگاتے ہوئے کہاکہ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر جی جی جمال نے 3سو گھرانوں کیلئے 5سو فٹ کا راستہ منظور کیا تھا جس پر صرف افتتاح کا بورڈ لگا ہے اور کوئی کام نہیں ہواہے کاغذی کاروائی میں روڈ مکمل ہے مگر گرائونڈ پر کچھ نہیں پانی کام مسئلہ بھی انتہائی سنگین ہے اسی طرح حسن زئی درہ کے عوام نے بھی پینے کے پانی کا مسئلہ اور سڑک نہ ہونے کے مسائل بیان کئے قوم شیخان لاک کانڑی عمر زئی کے عوام نے مسائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ نہ سڑک ہے نہ ہسپتال نہ سکول نہ پانی ایک ہی پرائمری سکول تعمیر کیاگیا تھا جوکہ دوبارہ گر گیا ہے ہسپتال نہ ہونے کے باعث بیماری یا ایمر جنسی کی صورت میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے میاں خیل دار میں پرائمری سکول اورچمن شیخان پرائمری سکول میں 5سو سے زیادہ طلباء کیلئے ایک استاد ہے اسی طرح عیسی خیل کے عوام نے مسائل بتاتے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقے میں صر ف پانچویں جماعت تک ایک پرائمری سکول ہے مڈل اور ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے مزید تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں اسی طرح کڈھ میلہ کے عوام نے کہاکہ ہمارے لئے نہ پانی ہے اور نہ سڑکیں منتخب عوامی نمائندوں نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیاہے اس موقع پر ملک حبیب نور اورکزئی نے کہاکہ میں یہ تمام مسائل متعلقہ اعلی حکام تک پہنچائونگا اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرونگا ۔

-04-18/--127

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں