پتوکی جلسے میں مجھ سمیت دیگر خواتین کیساتھ بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوانوں کا تعلق ن لیگ سے نہیں ہے: زیبا رانا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 فروری 2018 23:42

پتوکی جلسے میں مجھ سمیت دیگر خواتین کیساتھ بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوانوں کا تعلق ن لیگ سے نہیں ہے: زیبا رانا
پتوکی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2018ء) زیبا رانا کا کہنا ہے کہ پتوکی جلسے میں مجھ سمیت دیگر خواتین کیساتھ بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوانوں کا تعلق ن لیگ سے نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پتوکی میں ن لیگ کے جلسے کے دوران لیگی رہنما زیبا رانا سمیت دیگر خواتین کو چند اوباش نوجوانوں کی جانب سے بدتمیزی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بدتمیزی کا نشانہ بننے والی زیبا رانا کی جانب سے اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ دعوی کیا گیا ہے۔ زیبا رانا کا کہنا ہے کہ ان کیساتھ بدتمیزی تو ہوئی لیکن جلسہ کامیاب رہا۔ زیبا رانا کا دعوی ہے کہ انہیں اور دیگر خواتین کو بدتمیزی کا نشانہ بنانے والے اوباش نوجوانوں کا تعلق ن لیگ سے نہیں ہے۔ یہ کام ن لیگی بھائی کسی صورت نہیں کر سکتے۔ یہ سب کچھ ایک سازش کے تحت کیا گیا۔ زیبا رانا کا مزید کہنا ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لینے اور اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرنے پر اپنی پارٹی کی قیادت کی شکر گزار ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں