پتوکی، ڈاکوئوں نے شہر یوںسے گن پوائنٹ پر موبا ئل،نقدی اور دیگر سامان لو ٹ لیا

اتوار 11 مارچ 2018 17:20

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) 9 ڈاکوئوں نے شہر یوں نو ید اقبال، خالد بھٹی، جان محمد اور محبوب کی کار کو ایجو کیٹر سکول پتوکی کے سامنے روکا اور گن پوائنٹ پر موبا ئل،نقدی اور دیگر سامان لو ٹ لیا اور ان شہر یوں کوکار کے اندر ہی بند کر کے سرعام فرا ر ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ مقد مہ کے اندراج کے باوجود تاحال ڈاکو گر فتار نہ ہو سکے۔ متاثرین نے آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او قصور زاہدمروت سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔ دوسری جانب شہر میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تاجر۔ شہری۔ اور کاروباری حضرات پر یشان ہیں۔ کیو نکہ عوام خوف ہراس میں مبتلا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں