دسمبر میں لیویز فورس نے 51 روپوش اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا، ڈپٹی کمشنر پشین

اتوار 1 جنوری 2017 21:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ماہ دسمبر میں لیویز فورس نے 51 روپوش اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے گزشتہ تین ماہ کے دوران 161کے قریب روپوش اور اشتہاری ملزمان کو گرفتارکئے گئے ہیںسماج دشمن عناصر کو شہر میں جگہ نہیں ملے گی حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیخلاف آخری حد تک جائینگے یہ بات انہوں نے نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا اگر عوام ڈسٹرکٹ کو گھر سمجھے تو مشکلات میں کمی آنا شروع ہوگی بارڈر کنٹرول ہوگا تو معاشرہ پرامن ہوگا سماج اور امن دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے صوبائی حکومت لیویز فورس کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے شہر کے اندرونی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں لیویز کو جدید اسلحہ اور ضروری آلات فراہم کردیئے گئے ہیں لیویز چوکیوںپر نفری بڑھادی گئی ہے عنقریب لیویز فورس کے اہلکاروں کو جدید ٹریننگ دیئے جائیں گے عوام کے تعاون ہی سے جرائم پر قابو پایا جاسکتاہے ڈیوٹی میں غفلت بھرتنے والوں کیخلاف ویڈا ایکٹ کے تحت سزادی جائیگی مین شاہراؤں کے نقشہ جات چیک کرکے تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے دکان مالکان کو وقتاً فوقتاً انہیں بتایا ہے کہ سڑک کہاں تک ہے اور انکی دکان کس حد تک غیر قانونی بنائی گئی ہے فورس میں بہترین کارکردگی پر اہلکاروں کو انعامات دیئے جائینگے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں