حکومت نے امن وامان سمیت ہر شعبہ زندگی میں ماضی کی نسبت بہترئی لائی ہے ،سردار مصطفی خان ترین

منتخب بلدیاتی اداروں کو صوبے کے تاریخ میں پہلی بار فنڈزیادہ مقدار میں فراہم کئے گئے ہیں،وزیر بلدیات بلوچستان

منگل 10 جنوری 2017 22:24

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ایم پی اے سید لیاقت آغا، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری میئر کارپوریشن سید شراف آغا نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے امن وامان سمیت ہر شعبہ زندگی میں ماضی کی نسبت بہترئی لائی ہے منتخب بلدیاتی اداروں کو صوبے کے تاریخ میں پہلی بار فنڈزیادہ مقدار میں فراہم کیئے گئے ہیں۔

موجودہ تین سال میں ہونیوالی ترقیاتی کام ماضی کے 20سال کا مقابلہ کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن میں مشینری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

جس سے کونسلر شمس الدین ، پیر حمد اللہ،اور جمعیت علماء اسلام پشین سٹی رہنماء کونسلر مولوی محمد نعمان اور کونسلر حاجی روز ی خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ ہمارے غریب عوام کو آج جن بدترین مشکلات کا سامناہے اور بدترین غربت جہالت پسماندگی اور مسافرانہ زندگی نے ہمارے عوام کو بربادی کے جس مقام پر لاکھڑا کیا ہے وہ قابل عبرت ہے ۔ پشتونخوا وطن کے ہر باشعور اور باضمیر فرد نے اس سنگین صورتحال کا احساس کرتے ہوئے قومی اتحاد واتفاق کی راہ اپنا کر قوم کی نجات کی جدوجہد کا ساتھ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے مسائل اور مشکلات کے نجات ، وطن دوست ، عوام دوست جدوجہد میں ہے اگر ہم اور ہماری قوم اس وقت خان شہید کا ساتھ دیتے تو آج ہماری یہ بدترین حالت نہیں ہوتی ماضی کی تاریخ غلطیوں سے سق حاصل کرنا ضروری ہے اور سیاست میں سنجیدگی کے ساتھ اپنے اہداف کی حصول اور دوست دشمن میں تمیز ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیور عوام ان عناصر کا محاسبہ کریں جو سیاست اسلام اور قوم دوستی کے نام پر مفادات کا واویلا کرتے ہوئے دروغ گوئی اور جھوٹ پر مبنی دعوے کرتے ہوئے نہیں تکتے بلکہ ذاتی وگروہی مفادات کیلئے سیاست جیسے مقدس شعبے اور جدوجہد کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پشتون بلوچ صوبے کے یہ پہلی ہماری صوبائی حکومت ہے جس نے بلدیاتی انتخابات کے بعد صوبے کے سینکڑوں یونین کونسلوں کو فی یونین 20لاکھ ڈسٹرکٹ کونسلوں میونسپل کاروپوریشنز اور میونسپل کمیٹیوں کو کروڑوں کے فنڈز دیئے ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے اور ان کے فنڈز میں اضافے کیلئے کوشاں ہے اور بلدیاتی اداروں کو نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کا حقیقی ذریعہ سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ہر شعبہ زندگی میں کارکردگی ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں بہتررہی ہے غیور عوام خو د بھی اس کا ماضی کے حالات اور حکومتوں سے موازنہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں میونسپل کاروپریشن پشین میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے قیام پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے پشتونخوامیپ نے الیکشن مہم کے دواران ان اداروں کے قیام کا وعدہ کیا تھا جس کو پشتونخوامیپ نے پورا کردیا ۔

افسوس ہے کہ ایسے سیاسی لوگ اب بھی دعوے کرتے نہیں تکتے کہ وہ پشین میونسپل کارپوریشن میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلز کے قیام کے باوجود دروغ گوئی سے کام لیتے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن پشین کے ٹریکٹروں اور متعلقہ سامان کی خریداری قابل تحسین ہے ۔اس سے پشین میونسپل ایریا میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوجائیگی اور ہر وارڈ کے سطح پر صفائی کی صورتحال کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، ایم پی اے سید لیاقت آغا ،ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین محمد عیسیٰ خان روشان ، میئر سید شراف آغا نے مشینری کا افتتاح کیا ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں