قانون کی پاسداری ہم سب پر لازم ہے اور اسی میں ہماری بقاء ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا اور کوئی قانون سے بالا تر نہیں

ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ کی ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت

منگل 10 جنوری 2017 23:23

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری ہم سب پر لازم ہے اور اسی میں ہماری بقاء ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا اور کوئی قانون سے بالا تر نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس اور لیویز فورس کی چوکیاں اور ناکے فعال کردیئے گئے ہیں اور ضلع بھر میں گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے ہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں شرپسند عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور عوام سے بھی گذارش ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ ہم ایک ہوکر شرپسند عناصر کا قلع قمع سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت قابل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ صحافی قوم کے معمار کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے صحافی حصرات کو چاہئے کہ وہ عوام میں شعور آگاہی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ سیکورٹی خدشات میں کمی واقع ہو۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں