سیاست کے نام پر مسلسل غریب عوام کو دھوکہ دینے اور ورغلانے والے قابل مذمت اور قابل گرفت ہے‘وزیر بلدیات

بدھ 11 جنوری 2017 22:01

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی معاون سیکرٹری عبدالحق خان اور علاقائی سیکرٹری محمد اعظم نے کہا ہے کہ سیاست کے نام پر مسلسل غریب عوام کو دھوکہ دینے اور ورغلانے والے قابل مذمت اور قابل گرفت ہے جنہوں نے سالہا سال سے اسلام کے مقدس نام پر ووٹ لیکر اقتدار میں صرف کرپشن اور ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور غریب عوام کے مشکلات حل کرنے کے بجائے انہیں زندگی کے ہر شعبے میں تباہی وبربادی کے آخری کنارے تک پہنچاکر رکھ دیا جس کے باعث ہمارے عوام کو ان عناصر کی وجہ سے بدترین غربت ، جہالت ، پسماندگی ، بے انصافی اور مسافرانہ زندگی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ کلی خیر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس میں اے این پی اور جے یو آئی سمیت مختلف پارٹیوں سے 18نوجوانوں نے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔مقررین نے کہاکہ پشتونخوامیپ اور ان کی قیادت نے ہر وقت اور ہر قسم کے گھمبیر حالات میں پشتونخوا وطن اور ان کے عوام بالخصوص اور ملک میں بالعموم کو درپیش ہرقسم کی مشکلات کی سب سے پہلے نشاندہی کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کیلئے بھرپور آواز بلند کی ہے ۔

پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کے جغرافیائی تحفظ ، پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی سرومال کی تحفظ اور حقوق واختیارات کے حصول کیلئے جدوجہد کرنیوالی نمائندہ پارٹی ہے اور اب پشتونخوامیپ صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ہر علاقے کے عوام کے مسائل بلا امتیاز حل کرنیکی بھرپور جدوجہد کررہی ہے ۔ان کے تمام اداروںکے منتخب نمائندوںکی عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور معیاری کام تمام عوام کے سامنے ہیں اور عوامی خزانہ عوام کے حق میں استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کے کرپشن کی روک تھام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کے باعث سرکاری محکموں کی فعالیت اور ان کے ذریعے عوامی خدمت کی از سر نو شروعات ہوچکی ہے جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے اسلام ، قوم دوستی اور جمہوریت کے نام پر بدترین کرپشن اور لوٹ مارکرکے تمام سرکاری اداروں کو تنزلی کے آخری مقام پر پہنچا دیا ۔ اور سرکاری ملازمین کو اپنے ذاتی ملازمین میں تبدیل کرکے رکھ دیا تھا ۔

موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبہ زندگی میں توازن کے ساتھ عوامی مشکلات کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کیخلاف دن رات واویلا کرنیوالے سورج کی روشنی میں ماضی کی حکمرانی کے کرپشن میں خواب دیکھ رہی ہے ۔جسے ہمارے غیور عوام آئندہ بھی پورے نہیں ہونے دیگی۔ اس موقع پر عبدالقاہر ، محمد آصف ، محمدشریف لالا ، وزیر محمد ، محمد قاسم ، لعل محمد ، نصیر احمد ، دلاور خان ، بہادر ، جہانزیب ، عیسیٰ خان ، محمد ایوب ، محمد اظہار ، گلزارخان ، حمید اللہ ،سمیع اللہ اور بسم اللہ نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اور اجتماع میں موجود بزرگوں نے گائوں کے پانی کے سکیم سمیت مختلف تجاویز صوبائی وزیر کو پیش کیئے۔ اور صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین نے ان مسائل کو بروقت حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں