پشین،مردم شماری ہر صورت میں ہوگی قوم پرست پارٹی کے بیانات قابل مذمت ہیں،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

بدھ 11 جنوری 2017 22:06

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی حبیب زئی یونٹ کے رہنماؤں الیاس ترین زین الدین ترین میر عباس خان ترین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مردم شماری ہر صورت میں ہوگی آئے روز بلوچ قوم پرست پارٹی مردم شماری کے حوالے سے پشتون قوم سے متعلق جو بیانات دے رہے ہیں قابل مذمت ہے بلوچ قوم پرست پارٹی نفرت اور انتقام کی سیاست پر اتر چکی ہے انکا مقصد پشتون بلوچ کے درمیان نفرتوں کو جنم دینا ہے بلوچ قوم پرست پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پشتون قوم نے صوبے کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ صوبے میں بسنے والے تمام اقوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ہمارے قائد محمود خان اچکزئی نے پشتون بلوچ صوبے کیلئے جتنا قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس صوبے میں اکثریت پشتون قوم کی ہے پشتونوں کو پچھلے ادوار میںکئی مشکلات میں سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت جکڑا گیا اب ایسا نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں