پشتونخواملی عوامی پارٹی کی ممتاز کارکن اور ملاخیل ابتدای یونٹ کے ڈپٹی سیکرٹری شاہ عالم ملاخیل کے قتل کی شدید مذمت

اتوار 12 مارچ 2017 20:22

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے ممتاز کارکن اور ملاخیل ابتدای یونٹ کے ڈپٹی سیکرٹری شاہ عالم ملاخیل کی المناک قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے قومی وطنی اور سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عالم ملاخیل کی المناک قتل میں ملوث ملزموں کا یہ ناروا عمل قابل مذمت اورناقابل برداشت ہے کیونکہ شاہ عالم ملاخیل کو قتل کرکے اسلام دشمنی اور پشتون دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے جبکہ مرحوم انتہائی شریف النفس اور وطن دوست انسان تھے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عالم ملاخیل کے قتل میں ملوث ملزموں کی نشاندہی ہوچکی ہے لہٰذا متعلقہ انتظامیہ انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں