تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی،معیاری تعلیم باپردہ ماحول میں فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، اکرم خان ترین

بدھ 29 مارچ 2017 21:00

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر اکرم خان ترین نے کہا کہ تعلیمی میدان میں کاوشوں کی کوئی ٹارگٹ نہیں ہوتی کاوشوں کا لمبا سفر طے کرنے سے دل و دماغ مطمئن رہتا ہے معیاری تعلیم باپردہ ماحول میں فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑی نہیں ہوسکتی ہمارے معاشرے میں طلبات بنیادی تعلیم حاصل کرکے مخصوص وسائل نہ ہونے کے باعث ہائیر ایجوکیشن حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام سے اعلیٰ تعلیم سے محروم طلبات کو انکی دلیز پر اعلیٰ تعلیمی سہولیات میسر ہونگی یونیورسٹی طلبات کیلئے تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوپشین میں سب کیمپس کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی طلبات کے حوالے سے ملک کی دوسری بڑی یونیورسٹی ہے بہتر تعلیم کی خواب کی تعبیر کو پورا کرنے کیلئے علاقے کے عوام کا تعاون ضروری ہے گرلز ڈگری کالج میں ایس بی کے کیمپس میں کلاسز کی آغاز سمیت تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہے کیمپس کے قیام اور طلبات کی بڑی تعداد میں داخلے علاقے کی خوشحالی ترقی ،کامیابی اور فلاح و بہبود کیلئے مثبت اقدام ہوگا سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کوئٹہ کیمپس کا آغاز 2004 میں ہوا اس وقت طلبات کی تعداد 500 کے قریب تھی اسی طرح 2014تک تعداد 1500رہی آج الحمد للہ خاتون وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین کی سربراہی میں تعداد نو ہزار سے زائد ہوچکی ہے پشین کیمپس کیلئے ابتدائی فیز میں نئے اسٹاف کو رکھا جائیگا فیکلٹی اسٹاف میں صرف خواتین ہی ہونگی جبکہ ایڈمن اسٹاف یعنی مرد حضرات کیلئے الگ بلاک ہوگا انشاء اللہ آئندہ تین سالوں میں ایس بی کے پشین کیمپس کیلئے 100ایکڑ پر مشتمل عارضی پر یونیورسٹی تعمیر کی جائیگی پشین کیمپس میں اس وقت پانچ ڈیپارٹمنٹس میں داخلے جاری ہیں جس میں انگلش ،اسلامیات،کمپیوٹر،پاکستان اسٹڈیز ،اورایجوکیشن شامل ہیں پشین کیمپس میں داخلے پر 20% ڈسکاؤنٹ رکھی گئی ہے طلبات کی خواہشات پر نان اکیڈمک کورسز کا آغاز بھی کیا جائیگا جس میں کوکنگ،ڈیزائنگ،ڈرائیونگ،لینگوئج اور دیگر کلاسز شامل ہونگے طلبات کیلئے اڈیو اور ویڈیو ویژول کلاسز کا بھی انتظام کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں