ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں ڈاکٹروں کا فقدان، ڈاکٹرز سرجن غائب

مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ۔پرائیوٹ کلینکوں پر غریب مریضوں کا ر ش

منگل 4 اپریل 2017 20:46

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں ڈاکٹروں کا فقدان، ڈاکٹرز سرجن غائب ،مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ۔پرائیوٹ کلینکوں پر غریب مریضوں کا رش۔ پشین ڈسٹر کٹ میں جہاں جعلی اور عطائی ڈاکٹرز غریب مریضوں کی قیمتی زندگیوں سے کھیل کھیل رہے ہیں وہی سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد غیر حاضر ہیں جس سے دور دراز علاقوں سے آنیوالوں غریب مریضوں کو رات کے اوقات میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایل ایچ ویز اورڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث بعض اوقات حاملہ خواتین وہی موقع پر بچوں کو جنم دے دیتی ہیں ہسپتال انتظامیہ کا مطابق ہسپتال میں گیارہ ڈاکٹرز فرائض انجام دے رہے جو کہ علاقے کے اعتبار سے بہت کم ہے آپریشن تھیٹر فعال ہے ہفتے میں دو بار آپریشن کئے جاتے ہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ گھنٹوں گھنٹوں ڈاکٹرز کا انتظار کرکے واپس مایوس ہوکر گھروں کو لوٹے ہیں او پی ڈی میں سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کا رش ہوتا ہے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مشکل سے ایک دو ڈاکٹرز چالیس سے پچاس مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں ایکسرے روم ،او ٹی سمیت کئی سالوں سے مختلف مشینیں بند پڑی ہیں ۔دریں اثناء گزشتہ شب مریضوں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ نے کو ہدایت کی جس پر انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا وہاں مریضوں سے مشکلات اور او پی ڈی میں موجود ڈاکٹرز سے معلومات لیں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر کو صورتحال سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں