پشین ‘موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق

بدھ 5 اپریل 2017 20:03

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) بند خوشدل خان روڈ پر موٹرسائیکلوں میں تصادم ،نوجوان جاں بحق۔آمدہ اطلاعات کے مطابق پشین کے قریب بند خوشدل خان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں تصادم ہوا جسکے نتیجے میں اٹھارہ سالہ عطاء الرحمن ولد عبدالقدوس موقع پر ہی جاں بحق ہوا پولیس نے جائے وقوعہ سے موٹرسائیکلوں کو قبضے میں لیکر لاش کو سول ہسپتال پشین پہنچایا۔

(جاری ہے)

ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں