پشین, انسانی خدمت کو اپنا شعار بنانے والوں کا حمایتی ہو انسانی جانوں سے کھیلنے والوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کا دشمن ,عصمت اللہ کاکڑ

صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور داکٹروں کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کیلئے آخری حد تک جائینگے میڈیکل اسٹوروں پرغیر ملکی ادویات کی خرید و فروخت کسی صورت قبول نہیں ہسپتالوں میں ادویات اسٹوروں کی مزیدفعالیت ترجیحات میں شامل ہے سیکرٹری ہیلتھ کا ڈاکٹروں پیرامیڈیک و فیڈریشن کے عہدیداروں سے خطاب

ہفتہ 8 اپریل 2017 20:06

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2017ء)سیکرٹری ہیلتھ عصمت اللہ کاکڑ نے کہا کہ انسانی خدمت کو اپنا شعار بنانے والوں کا حمایتی ہو جبکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے یعنی کام نہ کرنیوالوں کا دشمن ہو صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور داکٹروں کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کیلئے آخری حد تک جائینگے میڈیکل اسٹوروں پرغیر ملکی ادویات کی خرید و فروخت کسی صورت قبول نہیں ہسپتالوں میں ادویات اسٹوروں کی مزیدفعالیت ترجیحات میں شامل ہے پندرہ لاکھ نفوس پر مشتمل ضلع پشین کے واحد سول ہسپتال(ڈی ایچ کیو) میں ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری خدمت خلق کے جزبے کی عکاسی ہے پشین اور آس پاس کے علاقوں کی مریضوں کو علاج و معالجہ کیلئے اب کئی جانے کی ضرورت نہیں پڑیں گی کیونکہ پشین سول ہسپتال کومزید طبی سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتال کو مزید بہتر بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں سرکاری ڈاکٹروں کو وار ننگ دیتا ہو کہ وہ پرائیویٹ کلینکوں سے زیادہ اپنی سرکاری ڈیوٹی میں کوتاہی یا غفلت نہ کریں ورنہ انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا عوام دشمن ڈاکٹروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا وہ سول ہسپتال پشین(ڈی ایچ کیو)کے دورے کے موقع پر ڈاکٹروں پیرامیڈیک و فیڈریشن کے عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بی اینڈ آر مظفر زیشان لہڑی ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو معیاری بنانے اور عطائی ڈاکٹروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا تہیہ کررکھا ہے صوبہ بلوچستان کے عوام ہم میں سے ہیں انکے جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹرز جو خدمت خلق کے جزبے کے پیروکار ڈاکٹروں کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی صحت کا شعبہ اہم اور پیغمبرانہ ہے جس میں عطائی ڈاکٹروں کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں اخلاق اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے حدیث نبوی ہے کہ ایک انسان کا جان بچانا گویاپوری انسانیت کو بچانا ہے ہمیں اللہ تبارک و تعالیٰ نے اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم طبی لحاظ سے انسانوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں تاکہ دین و دنیا دونوں میں سرخرو ہوسکیں حق و صداقت(جائز)کاموں کیلئے ہر طبقے کیساتھ کھڑا رہونگا نہ کے ناجائز کاموں کیلئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے حوصلے پست نہیں بلکہ بلند ہونے چائیے محنت و لگن سے ہر کام ممکن ہوسکتا ہے ڈاکٹروں کے مسلے مسائل کا اندازہ ہے جنھیں حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جار ہے ہیں صوبہ بھر میں سرکاری ہسپتالوں کو مثالی بنانے دن رات کوششیں کررہے ہیں عوام کو کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہوگی خدمت خلق میرا شیوہ ہے ڈاکٹروں اور عوام کے جائز (لیگل)مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے میرے دروازے ہمہ کھلے رہیں گے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں