ریونیو بورڈ وٹرانسپورٹ میں بہتری لانے کیلئے اقدامات جاری،ژوب میں تعلیمی صورتحال مثالی ،یونیورسٹی کا قیام نیک شگون ہے ،کرپشن کی اجازت نہیں دی جائیگی ،کھوکھلے نعروں کا سہارا نہیں لیتے عوامی مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،

صوبائی وزیر ریونیو اینڈ ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل وفد سے گفتگو

جمعرات 13 اپریل 2017 23:01

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) صوبائی وزیر ریونیو اینڈ ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ریونیو بورڈ اور ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ژوب میں تعلیمی صورتحال مثالی ہے یونیورسٹی کا قیام نیک شگون ہے کرپشن کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی کھوکھلے نعروں اور بلندووبانگ دعووںکا سہارا نہیں لیتے عوامی مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے کرسی اور وزارت آنی جانی چیزیں ہیں عوامی خدمات پر مکمل یقین رکھتے ہیں وہ جمعرات کو نجیب ترین کی قیادت میں ملنے والی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ژوب میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا گیا ہے عوامی توقعات کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے سیاست کو عبادت سمجھ کرکررہے ہیں حق وصداقت کی جنگ ہر حال میں لڑتے رہیں گے صوبہ بھر بالخصوص ژوب کے عوام کو ضروریات زندگی کی مزید فراہمی کیلئے آخری حد تک جانے کا تہیہ کررکھا ہے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کی کاوشیں اور وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی عوام دوست خدمات قابل داد ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کو انکے دہلیز پر پہنچاکر دم لیں گے زئی وخیلی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے صوبے کے تمام عوام ہم میں سے ہیں تعلیم کے بغیر قوم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا نہیں ہوسکتا بہترنظام تعلیم کے حصول کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو کسی صورت مایوس نہیں ہونے دینگے عوام کی بلاتعصب خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں