پشین ،لیویز کے چھاپے،مضرصحت کوکنگ آئل اور صابن تیار کرنے والی مشینری قبضے میں لے لی،9افراد گرفتار

اتوار 30 اپریل 2017 19:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء)پشین لیویز نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 9 افراد کو گرفتارکرکے جانوروں کے ہڈیوں وچربی سے تیارکردہ مضرصحت کوکنگ آئل اور صابن مشینری کو قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر طارق الرحمان بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین مہران بلوچ نے سرانان اور یارو کے مقامات پر چھاپے مارکر گائے کی چربی اور جانوروں کی ہڈیوں سے بننے والی کوکنگ آئل اور صابن کو مشینری کو قبضے میں لے لیا اور 9رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے بنائے ہوئے غیرقانونی پوائنٹس سے 22ڈرم چربی بھی برآمد کرلی گئی ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ غیر انسانی و غیر قانونی کام کئی عرصے سے کررہے ہیں چربی اور ہڈیوں سے محضرصحت کوکنگ آئل اور صابن تیار کرکے کوئٹہ کاسی روڈ پر واقع فیکٹری سپلائی کرتے تھے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں