پی پی ایچ آئی کے کنٹریکٹ ملازمین کے مستقلی کیاجائے جو 10سال سے انتہائی کم تنخوائوں پر کام کررہے ہیں، عوامی حلقوں کی حکام سے اپیل

بدھ 3 مئی 2017 21:51

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء)پشین کے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ پی پی ایچ آئی کے کنٹریکٹ ملازمین کے مستقلی کے احکامات جاری جاری کئے جائیں پی پی ایچ آئی ملازمین عرصہ 10سال سے انتہائی کم تنخوائوں پر دور دراز علاقوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں پی پی ایچ آئی ضلع پشین کے تمام بی ایچ یوز مکمل طور پر فعال اور علاقے کے لوگوں کے صحت کیلئے مکمل سہولیات فراہم کررہی ہے ضلع بھر کے آر ایچ سیز اور سول ڈسپنسریز کی نسبت پی پی ایچ آئی کے زیر انتظام پی ایچ یوز پر عوام کو مکمل اعتماد اور اسٹاف کی مسلسل حاضری اورعلاج معالجے کی بہترین سہولیات سے علاقے کے غریب عوام مستفید ہورہے ہیں پی پی ایچ آئی کی ملازمین کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی کی وجہ سے ملازمین میں عرصہ دس سال سے بے چینی پائی جاتی ہے حالانکہ خیبر پختونخواہ حکومت نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی پی ایچ آئی کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا بلوچستان اسمبلی میں پی پی ایچ آئی کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے قرارداد بھی پیش کی گئی جس کی بلوچستان اسمبلی کے تمام وزراء نے حمایت کی حکومت بلوچستان کو بھی پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کے مستقلی کے احکامات جاری کرکے عوام دوستی کا ثبوت دی-

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں