پشین ،لیویز فورس کی کارروائی،چوروں اور اہلکاروں کے درمیا ن فائرنگ کا تبادلہ،مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

منگل 25 جولائی 2017 20:21

ُپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) سرانان میں لیویز فورس کی کارروائی،چوروں اور اہلکاروں کے درمیا ن فائرنگ کا تبادلہ،مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز نے خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سرانان کے مقام پر موٹرسائیکل چور گروہ پر چھاپہ مارا ملزمان نے لیویز فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کی لیویز فورس کی جوابی میں چوروں کا سرغنہ قاسم ولد سمیع اللہ قوم شموزئی اور سمیع اللہ ولد ثناء اللہ قوم کاکڑ سکنہ عنایت اللہ کاریز کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل تین عدد میگزین اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے گئے ۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مزید انکشافات متوقع ہے تفتیش لیویز فورس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں