موجودہ حکومت میں قوم ومذہب پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا ہ کچھ نہیں دیا ، 2018ء پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہوگا

وہ د ن دور نہیں جب ان قوم پرستوں کو بھاری اکثریت سے شکست دیکر ضمانتیں ضبط کرادئینگے ، وفاقی حکومت کی کارکردگی تو صرف بڑے بیانات واعلانات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی حاجی علی مدد جتک افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 5 اگست 2017 21:15

ُپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ موجودہ حکومت میں قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا ہ کچھ نہیں دیا ، صوبائی حکومت 2013ء کے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ ٹھپے لگاکر سلیکشن کی مینڈ ٹ پر منتخب ہوئے ہیں اور افسوس منتخب ہوتے ہی ایوانوں میں ملک کے خلاف زہر اگلنے لگے 2018ء پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہوگااور وہ د ن دور نہیں جب ان قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کو بھاری اکثریت سے شکست دیکر ضمانتیں ضبط کرادئینگے ، اس وقت مجھ پر ان مذہب اور قوم پرستوں کی ایماء پر 23مقدمات درج کئے گئے ہیں وفاقی حکومت کی کارکردگی تو صرف بڑے بیانات اور اعلانات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔

وہ بروز ہفتہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اسی موقع پر مرکزی رہنما ڈاکٹر گوہر اعجاز خان کاکڑ ،مرکزی رہنما لالا یوسف خان خلجی، پی پی پی کوئٹہ کے ضلعی صدر بابو اختر شاہوانی، صوبائی رہنما جمال ناصر آغا،ضلعی صدر انور آغا اور جنرل سیکرٹری نادر خان کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پشتون ایک غیرت مند اور محب وطن قوم ہے پشتون جب زبان کرتا ہے توپھر سر کٹ جائیگا لیکن وہ اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹے گا قوم اور مذہب پرستوں نے گزشتہ چالیس پچاس سالوں سے اسلام اور پشتونستان کے نام پر قوم کو اندھیرے میں رہ کر انہیں صرف دھوکہ دیا ہے جب گورنر پشتون ہے اور کابینے میں بھی زیادہ تعداد پشتونوں کی ہے تو اس کے باوجود بھی پشتوں کیلئے کام نہ کرنا سراسر ظلم ہے کیا ۔

چند قوم پرستوں نے سازش کے تحت پشتون بلوچ کو آپس میں لڑاکر ان کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کی پھر ان قوم پرستوں نے ’پونم ‘ پیدا کی جو صرف ظہرانے اور عشائشہ کیلئے بنی تھی ہمارے دور میں کوئی شناختی کارڈ بلاک نہیں تھا اور افغانستان ایران سے بہتر تعلقات تھے لیکن آج ہمارے ہمسایہ ممالک ہم سے ناراض ہے یہودی لابی کے ایجنٹ عمران خان ملک میں یہودی نظام لانا چاہتا ہے عمران خان کو بھی جلد نااہل قرار دیا جائیگا سی پیک کا تحفہ ہمیں سابق صدر آصف علی زرداری نے دیا جس کا مقصد صوبہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن اور صوبے سے نفرتوں کو ختم کرنا تھا اسی موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی قبائلی سربراہ و سابق ضلعی ناظم ڈاکٹر گوہر اعجاز خان کاکڑ نے کہا کہ ملک کی خاطر جان قربان کرنیوالے پاک فوج،پولیس اور لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں اسلام آباد میں بیٹھے نادرا آفیسران کس بناء پر پشتونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرتے ہیں وہ اپنے ارد گرد ضلعی اور صوبائی ہیڈ کوارٹروں میں موجود آفیسران اور عملے کی جانچ پڑتال کیوں نہیں کرتے پشین کے دیہاتوں میں 24گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں کرپٹ سیاستدان نواز شریف سے چھٹکارا دلایا پشین تا یارو ڈبل روڈ کی چار بار افتتاح ہوئی لیکن روڈ نہ بن سکا پیپلز پارٹی شہدا ور غریبوں کی پارٹی ہے ذوالفقار علی بھٹو نے غریب اولس کیلئے اپنی جان کی قربان دی اور ہماری محترمہ شہید رانی بینظیر بھٹو کو اس لئے شہید کیا گیا کہ اسکا قصور صرف یہ تھا کہ وہ غریب عوام کی لیڈر اور انکے لئے روٹی کپڑہ اور مکان چاہتی تھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مشن کو جاری رکھتے ہوئے اگلے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئینگے ۔

جلسے سے پی پی پی کے مرکزی رہنما اور خلجی قومی اتحاد کے سر براہ لالا یوسف خان خلجی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھائی چارے کی پارٹی ہے پارٹی میں شمولیت اس بنیاد پر ہوئی کہ پشتون مراعات نہیں عزت چاہتے ہیں بلوچستان سندھ پنجاب اور افغانستان میں بھی پشتونوں کو تنگ کیا جارہا ہے جس سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے پشتونستان اور اسلام کچھ نہیں ہے یہ صرف جھوٹے نعرے ہے سب کو ملکر پاکستان پیپلز پارٹی کی کمر مضبوط کرنی ہوگی دیگر قوم پرست اور مذہب پرست فرعون ہے پہلے انکے گارڈ سے ملنا ہوگا پھر پی ایس سے موقع ملا تو پھر ان سے ملاقات ہوگی صوبے کے دیگر جماعتوں میں تنگ نظری بہت ہے ہماری وسیع سوچ اور وسیع طرز سیاست کرتے ہیں عوام کو درپیش مشکلات سے پاکستان پیپلز پارٹی ہی نجات دلاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں