ُپشین، صوبائی حکومت کھیل کے میدانوں سے ہی منشیات جیسی ناسور سے نجات پاسکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ

منگل 15 اگست 2017 23:34

ُپشین، صوبائی حکومت کھیل کے میدانوں سے ہی منشیات جیسی ناسور سے نجات پاسکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ
پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیل کے فروغ کیلئے بہتر اقدامات کررہی ہے کھیل کے میدانوں سے ہی منشیات جیسی ناسور سے نجات پاسکتے ہیں صوبہ بھر بلخوص پشین میں سپورٹس کے میدان جانوں سے آباد ہیں ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے پشین سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد نوجوانوں نے سپورٹس کے مختلف شعبوں میں لوہا منوا کر ملک کا نام روشن کیا ہے سپورٹس سے ناصرف صحت اچھی رہتی بلکہ انسان کئی بیماریوں سے بھی دور رہتا ہے ہمیشہ وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں جہاں سپورٹس کے میدان آباد ہوتے ہیں یہ بات انہوں نے تاج لالا اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 14اگست کی مناسبت سے منعقدہ فٹبال ٹورمنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایف سی میجر عثمان اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ملک حمید اللہ ترین نے خطاب کیا ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کے قیام کیلئے ضلعی سطح پر کھیل کے فروغ کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار اد ا کرنا ہوگا ذہنی سکون اور بہتر سوچ و فکر کھیل سے ہی انسان کو ملتی ہے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس کو بھی وقت دیں تاکہ معاشرے سے بیماریوں اور منشیات کا خاتمہ ممکن ہوسکے عوام کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کیا کریں انہوںنے سپورٹس کے قیام کیلئے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو پچاس ہزار روپے جبکہ ایف سی میجر عثمان نے بریگیڈیئر ندیم سہیل کی جانب سے ونر ٹیم افغان کلب پشین اور رنر ٹیم بلوچ کلب کوئٹہ کو پانچ پانچ ہزار روپے اور بہتر ٹورنامنٹ کے انعقاد پر دس ہزار روپے ٹورنامنٹ کمیٹی کو انعام دیئے اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ میجر عثمان ملک حمید اللہ ترین نے آفیشلز اور کھلاڑیوں میں انعامات وغیرہ تقسیم کئے اور آخر میں گراؤنڈ میں بہترین آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں