پشتونخوامیپ کے رہنمائوں اور منتخب نمائندوں کی شب وروز محنت سے ہی عوامی مسائل میں کمی آرہی ہے ،سید لیاقت آغا ودیگر

پیر 18 ستمبر 2017 21:54

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہر علاقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام اور زندگی کے ہر شعبے میں عوام کو بنیادی ضرویات اور سہولیات کی فراہمی کے مثبت اثرات نمایاں ہیں۔ پشتونخوامیپ کے رہنمائوں اور منتخب نمائندوں کی شب وروز محنت اور جدوجہد کی وجہ سے ہی عوامی مسائل میں کمی آرہی ہے ۔

اور پارٹی کو غیور عوام کی حاصل تائید وحمایت قابل تحسین ہے ۔ان خیالات کااظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ورکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا ، ضلعی معاون سیکرٹری رضا شیداء ، علاقائی سیکرٹری نیاز محمد نیاز اور حاجی عبدالمنان نے کلی ہوسیران میں شمولیت کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جن میں حاجی صاحب خان آکا کی قیادت میں 62افراد نے جمعیت (ف) اور دوسری تقریب میں حاجی عبدالمنان کی قیادت میں 29افراد نے اے این پی سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میںشمولیت کا اعلان کیا۔ پارٹی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے غیور عوام پشتونخوامیپ کے منتخب نمائندوں کی ساڑھے چال سال کی کارکردگی کا موازنہ ماضی کے نمائندوں کے 20سالہ دور اقتدار سے ضرور کریں ہم نے ہر شعبہ زندگی میں بنیادی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دیکر بلا امتیاز ہر محلے ، ہر وارڈ ہر گائوں میں کام کیئے ہیں ۔

ہر علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، زراعت کی ترقی ، بجلی کی فراہمی ، سڑکوں کی تعمیر ، پرائمری ، مڈل ، ہائی سکولوں کا قیام ، ہسپتالوں کی بہتری سمیت ہر شعبے پر نظر رکھی ہے اور تمام علاقے میں چوروں ڈاکوئوں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور اقدامات کرکے علاقے کے ہر شاہراہ اور ہر گائوں کو پر امن ماحول دیا ہے ۔ ضلع میں لاء کالج ، وومین یونیورسٹی کیمپس ، اور کوئٹہ یونیورسٹی کیمپس کا قیام ہمارے غریب طلباء وطالبات کیلئے بہترین تحفے ہیں جو ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں ڈیموں کی تعمیر سے ہی ہمارے پانی کا مسئلہ حل ہوگا اور ہر علاقے میں اس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے اپنے غیور عوام کی جانب سے ملی ہوئی عوامی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کیا ہے ۔ اور جنوبی پشتونخوا کے عوام کو ترقی وخوشحالی اور پرامن زندگی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون بلوچ مشترکہ صوبے میں بڑے عہدوں ، ترقیاتی بجٹ ، پروجیکٹس سمیت ہر شعبہ زندگی میں برابری کے حقوق واختیارات ہمارا حق ہے اور اب ہر شعبے میں اس پر عملدرآمد ہوکر رہیگا ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور عوامی خزانے کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے خرچ کرنا ہی گڈ گورننس ہے ۔ اور پشتونخوامیپ نے مخلوط صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ہر سطح پر کرپشن روکنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور ان کی قیادت کے خلاف دن رات پروپیگنڈہ کرنیوالے ہر شعبہ زندگی میں موجود وہ کرپٹ مافیا ہے جن پر کرپشن ، لوٹ مار کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔

اور اب وہ مختلف ناموں کے ذریعے فعال ہوکر اخباری بیانات کے ذریعے ہماری کارکردگی کوچھپانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے اور ایسے عناصر کی ہر شعبہ زندگی میں نشاندہی بھی ہوسکتی ہیں۔ لہٰذا غیور عوام ترقیاتی کاموں کو معیاری بنیادوں پر مکمل کرنے اور سیاسی ، معاشی اور ثقافتی طور پر اپنے آپ کو خود مختیار بنانے اور ترقی کے اس عمل کو جاری رکھنے کیلئے پشتونخوامیپ کا بھرپور ساتھ دیںاور آج کے ان بڑے شمولیت کے پروگراموں کے انعقادپر سب کو مبارکباد دیتے ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں