صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی اصغرخان اچکزئی کا 27اکتوبر کیلئے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ ، پارٹی ذمہ داران نے جلسہ گاہ کا دورہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:40

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے 27اکتوبر جلسہ عام تاج لالا فٹ بال گرائونڈ کا پارٹی ذمہ داران کے ہمارہ دورہ کیا اور جلسے عام کی تیاریوں بارے جائزہ لیا اس موقع پر پارٹی رہنمائوں ،انتظامی کمیٹیوں کے اراکین اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ ایک فعال ومنظم تنظیم کے بدولت درپیش چیلنجز کا پہلے بھی مقابلہ کیا تھا اور آج بھی کررہے ہیں ،تمام تر نامساعد حالات کے باوجود پارٹی کارکنوںنے قومی تحریک کے شانہ بشانہ قومی کاز کے حصول کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر جہد مسلسل کی ہے اور یہی ہمارا سرمایہ ہے انہوں نے کہاکہ 27اکتوبر پشین جلسہ عام انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ پشتون اولس کو بار بار دھوکہ دیا گیا اور آج پشتون اولس ان قوتوں سے بیزار ہیں اور ان کے اصل چہرے ان پر عیاں ہوچکے ایسے وقت میں جب حکمران پشتونوں کے بنیادی انسانی حقوق سے انکاری ہیں ان کے اتفاق اور ایک وحدت میں پرونے کے مخالف ہیں ان کے معاشی قتل عام میں برابر کے شریک ہیں ان کی زراعت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے پشتونوں کو شناختی کارڈ ز تک نہیں مل رہے لہٰذاء ہم اور آپ سب کا فرض ہے کہ پشتون اولس کو ان حالات سے باخبر رکھاجائے اور 27اکتوبر کے جلسہ عام میں پشتون اولس کو شریک کرکے ملی مشر اسفندیار ولی خان کی موجودہ حالات پر تاریخی خطاب سننے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے ،اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایاجائے ،اس موقع پر صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ،رکن مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابد ،عبدالباری کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا ،ملک رحیم ترین ،باری آغا اوردیگر کثیر تعدادمیں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں