پارٹی عہدیداروں کو اپنی انفرادی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اپنی نظریاتی صلاحیتوں کو مزید دوبالا کرنا ہوگا ، رہنمائوں کا خطاب
منگل 31 اکتوبر 2017 22:52
(جاری ہے)
اجلاس میں پیش کردہ تنظیمی رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی امور سمیت باقی ماندہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت معیاری تکمیل سمیت مختلف فیصلے کیئے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور ان کی قیادت نے ہمیشہ وطن دوست ، عوام دوست فکر اور جمہوری اصولوں پر مبنی جدوجہد کرتے ہوئے عوام کے حق حکمرانی کے حصول کیلئے تاریخی قربانیاں دی ہیں ۔ پشتونخوامیپ اب بھی حقیقی جمہوریت ، آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، قوموں کی برابری کیلئے جدوجہد جاری رکھ کر جمہوریت کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیگی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ پشتون بلوچ مشترکہ صوبے کے ہر شعبہ زندگی میں دونوں اقوام کی عملاً برابری کا اصول تسلیم کروانے اور اس کیلئے آئینی ضمانت حاصل کرنا جنوبی پشتونخوا کے تمام عوام کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پشتونخوا کے اضلاع کے حالیہ مردم شماری میں کمی اور بلوچ علاقوں کے مردم شماری میں غیر قانونی اضافہ بوگس اندراج کا نتیجہ ہے ۔ اس صوبے کے جنوبی اضلاع کے مردم شماری کرنیوالے اساتذہ کے سوا کوئی دوسرے اہلکار نہیں تھے بلکہ ان کے اساتذہ کو کھلا چھوڑ کر بوگس اندراج کی راہ ہموار کی گئی اور آئی ڈی پیز کے نام پر اندراج کی وضاحت سے انکار مردم شماری حکام کی ناکامی اور جانبداری کو ثابت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور موجودہ مخلوط صوبائی حکومت کیخلاف دن رات واویلا کرنیوالے درحقیقت پارٹی رہنمائوں کی بہترین کارکردگی اور ہر علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے مثبت اثرات سے خوفزدہ ہے ہر علاقے میں مین شاہراہوں ، سکولوں ، یونیورسٹیز کے کیمپسز ، بجلی ، زرعی اور پینے کے صاف پانی سمیت ہر شعبہ زندگی میں ہونیوالے ترقیاتی کام برسرزمین موجود ہیںاور ماضی کے نام نہاد نمائندوں کی کروڑوں اور اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار بھی ہر علاقے میں ثابت کیا جاسکتا ہے جن کے نمائندوں کو جیل تک جانا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ غیور عوام آئندہ انتخابات میں پشتونخوامیپ کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کی حمایت کریگی اور اسلام کے نام پر ہمیشہ عوام کو دھوکہ دینے والوں کو ماضی کی طرح پھر مسترد کردیگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی نظم وضبط اور اصولوں کے مطابق اپنی تنظیمی فعالیت دوبالا کرنی ہوگی اور پارٹی پروگرام کو آگے بڑھانے اور پارٹی پلیٹ فارم پر عوام کو متحد کرنے کے کام کو مزید تیز کرنا ہوگا اور تمام نئے شمولیت کرنیوالوں کو اپنے تنظیم کا حصہ بنانا ہوگا۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،2 دہشت گرد ہلا ک،متعدد زخمی
2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
پشین لیویز نے چوری شد ہ گا ڑی برآمد کرکے چور کو گرفتار کرلیا
ؒپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی برشور علاقائی معاون و سابق کونسلر نواب خان لالا کے جواں سال بیٹا رحمت اللہ ..
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو