بلوچستان قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیاجائے، صوبے کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،

گیس،سیندک،گوادرسمیت مختلف قدرتی ذخائر بلوچستان کی ملکیت ہیں اوربدقسمتی سے یہاں پسماندگی بھی دیگرصوبوں سے زیادہ ہے ، صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 3 نومبر 2017 22:08

کوئٹہ+پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ بلوچستان قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیاجائے،میگاپروجیکٹ شروع اورصوبے کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، گیس،سیندک،گوادرسمیت مختلف قدرتی ذخائراوروسائل بلوچستان کی ملکیت ہیں اوربدقسمتی سے یہاں پسماندگی بھی دیگرصوبوں سے زیادہ ہے جوحکمرانوں کی عدم توجہ کانتیجہ ہے اوراسی وجہ سے ملک دشمن عناصراوربیرونی قوتیں بھی صورتحال سے فائدہ اٹھاکریہاں مداخلت اورسازشیں کررہی ہیں جن کوروکنے اورناکام بنانے کے لئے ضروری ہے کہ رقبے اورپسماندگی کی بنیادپراسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ان خیالات کااظہارانہوں نے پشین کے ضلعی دفتر میں مفتی نجیب اللہ کی سربراہی میں وفدسے ملاقات،طورشاہ میں حاجی جلیل کٹے زئی کی فاتحہ خوانی،کاریزات شرن میں تقریب،خروٹ آبادمیں حاجی دستگیرکی فاتحہ خوانی سمیت مختلف تقریبات اوروفودسے خطاب اورگفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرصاحبزادہ کمال الدین،حاجی محمداسحاق،ملک بازمحمدکاکڑ،حاجیعبدالشکورآغا، میرمنیراحمدملازئی، حاجی عبدالواجدترین،سیدکمال شاہ،حاجی محمدخان کبزئی،ملک سیف الاسلام کاکڑ،ڈپٹی چیئرمین کربلاعلی محمدعرف جانان،ماسٹرکریم،مفتی احسان اللہ،ٹھیکیدارزین اللہ کاکڑ،مولوی عبدالباقی،حافظ شاہدودیگربھی موجودتھے،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوراس کے لئے تمام جماعتیں متحدہوکرمطالبہ کریں سڑکیں تعمیرکی جائیں بے روزگارنوجونوانوں کوروزگارفراہم کیاجائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کواللہ نے بہت سارے قدرتی ذخائردیئے ہیں لیکن ان وسائل سے کبھی بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیںکی گئی ہے یہاںکے وسائل پرمقامی لوگوں کوحق دیاجائے بلوچستان میں غربت کے خاتمے کے لئے وسائل نہیں ہیں یہاں کے عوام کازیادہ ترانحصارزراعت پرہے لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کے باعث باغات بھی خشک اورختم ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی کاموں میں غفلت،مسلسل چارفنڈلیپس ہونے،چالیس ہزاراسامیوں پربے روزگارنوجوانوں کوبھرتی کرنے اورمختلف ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں نااہلی کامظاہرہ کیاصرف چندخاندانوں کومراعات سے نوازاگیا غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں سرکاری دفاترمیں رشوت کے بغیرلوگوں کے مسائل حل نہیں ہوتے اسی لئے جمعیت نے عوام کی آسانی اوررہنمائی کے لئے تمام اضلاع میں سماجی کمیٹیاں بنائیںانہوں نے کہا کہ جمعیت کے پاس مسائل کے حل کے لئے وژن اوراخلاص دونوں ہیں اگرموقع ملاتوعوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے تمام شعبوں کوفعال ومنظم کرنے کی کوشش کریں گے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں