ْپشین ، اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ،پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال

جمعہ 17 نومبر 2017 21:45

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ،پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال۔

(جاری ہے)

ضلعی ہیڈکوارٹر پشین اور انکے مضافات میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوکر سفید پوش عوام کو ستانے لگی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی مکمل نااہلی اور غیر فعالیت کے باعث عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی اور دکانداروں کی ملی بھگت سے عرصہ دراز سے سرکاری نرخنامہ جاری نہیں کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے اب شہر میں سبزیاں بھی تقریباًگوشت کے باؤ فروخت کئے جارہے ہیں ٹماٹر فی کلو نوے،پیاز ستر،فارمی انڈے فی درجن 140روپے، دیسی انڈے 190روپے جبکہ شہر میں بیمار مرغیوں کی ترسیل سرعام جاری ہے دوسرے علاقوں سے مرغیاں ٹرکوں میں لاکر بائی پاس کے قریب رات کے اوقات میں اندرون شہر منتقل کیا جاتا ہے انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جس سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہے شہریوں نے کمشنر کوئٹہ سے نوٹس لینے اور ڈسٹرکٹ کی غیر فعال پرائس کنٹرول کمیٹی کو فوری طور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں