پشین میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:57

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) پشین میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ، انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشین کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد سلیم موقع پر جاں بحق ہوگیا ، جن کی نعش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او پشین روزی خان کاکڑ نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ٹریکٹر ڈرائیور عبدالرزاق کو گرفتار کرلیا ۔ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں