ڈسٹرکٹ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ،فنڈز کا استعمال صاف و شفاف طریقے سے ترقیاتی کاموںپر کیا گیا ہے ،سردار غلام مصطفی خان ترین

جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کیلئے کوئی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہی ہمارا شیوہ ہے، صوبائی وزیر بلدیات

پیر 20 نومبر 2017 19:54

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) صوبائی وزیر بلدیات حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں میرا انتخابی حلقہ کافی وسیع ہے فنڈز کا استعمال صاف و شفاف طریقے سے ترقیاتی کاموں پر فنڈز خرچ کئے گئے ہیں علاقے کو اپنا گھر سمجھ کر ہی حفاظت اور خدمت کررہا ہوں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کیلئے کوئی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں عوام پر احسان نہیں کرتا رنگ و نسل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہی ہمارا شیوہ ہے ۔

وہ پیر کو محب ترین سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مساوات بھائی چارے کے فروغ برداشت اور رواداری ، پائیدار ترقی خوشحالی امن و استحکام کا فروغ ممکن ہے ڈسٹرکٹ میں بسنے والے تمام اقوام ہمارے لئے قابل احترام ہیں ڈسٹرکٹ میں سیاسی اور جمہوری سوچ کو فروغ دینا ہوگانفرت اور تعصبات علاقائی سطح پر ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ہماری کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے ہماری پارٹی نے بہتر حکمت عملی کے ذریعے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغازکیا ہماری پارٹی کے قیادت عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ہم نے اقتدار کے بغیر بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے مثبت پیش رفت کی ہے انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے ان کو مکمل عملی جامہ پہنایا گیا ہے شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کا عزم بھی مکمل ہوچکا ہے حلقہ پی بی 10میں ترقیاتی کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ماضی میں ٹوٹ پھوٹ کے شکار شہر کے خستہ حال سڑکیں جن پر منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جاتا تھا آج انکی تعمیر و مرمت کرکے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرلیا گیا علاقے کی خدمت کیلئے زندگی وقف کی ہے عوام کی خدمت سے کافی سکون ملتا ہے ڈسٹرکٹ سے مسئلے مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں