پشین، ڈب خانزئی کراس کے مقام پر لیویز کا ڈاکوئوں سے فائرنگ کا تبادلہ ، 2ڈاکو رنگے ہا تھوں گرفتار ،مسروقہ پک اپ بر آ مد

جمعہ 24 نومبر 2017 20:11

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ضلع پشین کے علا قے ڈب خانزئی کراس کے مقام پر لیویز کا ڈاکوئوں فا ئرنگ کے تبا دلے کے بعد2ڈاکو رنگے ہا تھوں گرفتار کر کے چھینی گئی پک اپ گاڑی بر آ مد کر لی گئی جبکہ کو ئٹہ کے علا قے سر کی روڈ پر ڈاکوئوں نے دوران واردات مزاحمت پر دکا ندار کو گو لیاں ما ر کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز ضلع پشین میں لیویز نے ڈب کراس کے مقا م پر اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ اور غازی گشت بٹیزئی کے ہمراہ کا رروائی کی اور فا ئرنگ کے تبا دلے کے بعد ایک ڈا کو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا وہاں سے بھا گ کھڑا ہوا جس کا لیویز نے پیچھا کیا اور اسے بھی گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان سے چھینی گئی پک اپ گاڑی بر آ مد کر لی گئی ہے ، زخمی ڈا کوہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ دوسرے ڈاکو سے تفتیش جاری ہیں ۔ دوسری جا نب کو ئٹہ کے علا قے سرکی روڈ پر نامعلوم ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت فائرنگ کرکے دکاندار سید جمال الدین سکنہ سیٹلائٹ ٹاون کو زخمی کردیا ہے جسے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہیاس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں