کوئٹہ، خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی منانا درحقیقت خان شہید ہی کے ویژن کی راہ پر گامزن ہونا ہے،محمد عیسیٰ روشان

کیونکہ خان شہید کی ویژن جدوجہد اور لازوال قربانیاں خطے کے محکوم قوموں کی آزادی ، آئین وقانون کی بالادستی ، جمہوریت اور سماجی انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے اہداف کے حصول سے عبارت ہے،رہنما ئپشتونخواملی عوامی پارٹی

پیر 27 نومبر 2017 23:05

کوئٹہ/پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ آئین وجمہوریت کے عنوان کے تحت خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی منانا درحقیقت خان شہید ہی کے ویژن کی راہ پر گامزن ہونا ہے کیونکہ خان شہید کی ویژن جدوجہد اور لازوال قربانیاں خطے کے محکوم قوموں کی آزادی ، ترقی وخوشحالی ، آئین وقانون کی بالادستی ، جمہوریت اور سماجی انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے اہداف کے حصول سے عبارت ہے اور اس خطے میں سیاسی جمہوری ،آئینی ، وطن دوست ، عوام دوست جدوجہد اور صحافت کے بانی تھے۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، محمد اعظم صابر ، عارف کاسی ، اصغر خان اٹل ، اکرم خان ہیواد مل نے پشین شار اول و شار دوئم علاقائی کمیٹیوں ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، محمدحیات ، ڈاکٹر حیات ، عبدالعلی اچکزئی ، حاجی نصیب اللہ نے محمود مینہ اور سریاب حاجی اکرم کی رہائش گاہ پر ، ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری ندا سنگر ، فاروق وطن شاد اور رفیع اللہ نے شیخ ماندہ علاقائی کمیٹی ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری میئر پشین سید شراف آغا ، حاجی اکبر نے ملکیار ، منزکی ، ڈب ، منزری اور مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی معاون عبدالحق خان ، رضا شیدا ، صدیق چیئرمین ، ظاہر خان ، گل زمان خان ، مناف ایڈووکیٹ ، خالد خان نے بادیزئی ، ہیکلزئی ، ضلعی ڈپٹی چیئرمین حاجی صورت خان ، محمد دین باچا ، ریاض خان ، گل ، حیات خان ، بخت محمد ، عبدالمجید ، نقیب اللہ اور حاجی عبدالباری نے خانوزئی ، بلوزئی ، مرغہ علاقائی یونٹوں اور پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی معاونین علی محمد کلیوال ، امین اللہ بشر نے اجرم، یارو ، مغٹیان پوٹے ،بوستان ، علاقائی یونٹوں کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاسوں میں پارٹی عہدیداروں ، ابتدائی یونٹوں کے ایگزیکٹوز اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں 2دسمبر بروز ہفتہ دن 12بجے صادق شہید فٹبال گرائونڈ کوئٹہ میں پشتونخوا وطن اور برصغیر پاک وہند کی آزادی کے سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی کے موقع پر آئین وجمہوریت کے عنوان کے تحت ہونیوالے تاریخی جلسہ عام میں عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور مختلف فیصلے کیئے گئے اور غیور عوام سے پرزور اپیل کی گئی کہ وہ اس تاریخی جلسہ عام میں بھرپورشرکت کرکے اپنے حق حکمرانی کے خلاف ہونیوالے سازشوں کو ناکام بنانے کی کوششوں کا ساتھ دیںاور آئین وقانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ خان شہید اور دوسرے اکابرین کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں ہی اس خطے کے محکوم عوام کو آزادی نصیب ہوئی ۔ جبکہ ملک کے قیام کے بعد بھی یہاں کے اقوام وعوام کو خان شہید اور ان کے ساتھیوں کی مسلسل جدوجہد وقربانیوں کی بدولت ووٹ کا حق حاصل ہوا ۔ خان شہید ہی نے فرنگی استعمار کے تاریک دور سے لیکر ملک کے آمرانہ حکمرانوں کے دور تک ہمیشہ ہر سطح پر ہر شعبہ زندگی میں محکوم ومظلوم عوام کی رہنمائی کا تاریخی فریضہ ادا کرتے ہوئے زندگی کے 30سے زائد سال فرنگی اور ملکی جیلوں میں گزارے۔

اور انتہائی محدود وقت کے ولولہ انگیز جدوجہد کے ذریعے ظلم وجبر کے ایوانوں کو شکست دی ۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی 44ویں برسی آئین وجمہوریت کے عنوان کے تحت منا کر درحقیقت اس کے تاریخی جدوجہد کو مزید آگے بڑھانا ہے اور ملک میں مستقل بنیادوں پر حقیقی ، وفاقی ، پارلیمانی ، جمہوری ، نظام کے قیام ، آئین وقانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کو یقینی بنانا ہے کیونکہ ایسا حقیقی جمہوری نظام ہی ملک کے قوموں اور تمام عوام کو ترقی وخوشحالی اور پر امن زندگی گزارنے کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے اوراس تاریخی جلسہ عام میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی شرکت سے اس کی اہمیت مزید دوبالا ہوجاتی ہے ۔

جوملک کے تمام کروڑوں عوام کیلئے جمہوری اور مثبت پیغام کا باعث ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں