ہمیں مجموعی طور پر بد عنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،صوبائی وزیر بلدیات سرادار مصطفی خان ترین

پیر 11 دسمبر 2017 21:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء)صوبائی وزیر بلدیات سرادار مصطفی خان ترین نے انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ ہم سب کیلئے تجدید عہد کا دن ہے ہمیں مجموعی طور پر بد عنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔ کیونکہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے بد عنوانی کا خاتمہ ضروری ہے جبکہ کرپشن کا خاتمہ اور قانون کی پاسداری سے ہی معاشرہ کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی ممکن ہے ۔

ہمیں بدعنوانی کو معاشرتی برائی تسلیم کر نا ہوگا اور مستحکم پاکستان کیلئے زندگی کے ہر شعبے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کیلئے نوجوان نسل اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا عالمی دن کے مناسبت سے ہمیں خود احتسابی کے ساتھ ساتھ بد عنوانی ، بد دیانتدی اور کرپشن میں ملوث افراد کے سرکوبی کیلئے قومی احتساب بیورو کا ساتھ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ قومی وسائل کے صحیح استعمال کو یقینی بنا کر ہی ہم ترقی پاسکتے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ناجائز مفادات حاصل کرنا بد عنوانی کی بد ترین شکل ہے جبکہ تفویض شدہ اور ذمہ داریوں سے رو گردانی اور میرٹ کی پامالی سمیت اقرباپروری بھی کرپشن کے زمرے میں آتے ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان بھیک مانگنے سے نہیں بلکہ قومی واک و اختیار اور عوام کی جمہوری حکمرانی سے ممکن ہے ۔

عوامی توقعات پر پورا اتر نے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جارہی ہے ۔ غریب عوام کو مسلسل گمراہ کرنے والے اور سیاست کے نام پر ور غلانے والے قابل گرفت ہیں ۔ مظلوم عوام سے ووٹ لے کر اقتدار میں صرف کرپشن اور مفادات کو ترجیح دینے والے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ بد عنوانی ایک ناثور ہے بد قسمتی سے ہمارے ہر مکتبہ فکر کے لوگ کسی نہ کسی حد تک اس دلدل میں گرے ہوئے ہیں ۔ بد عنوانی اور کرپشن معاشرے کی ترقی کیلئے خطرناک ترین عمل قرار دیا جا چکا ہے ۔ معاشرے کے ہر ذالشعور فرد کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے بد عنوانیوں کے خلاف سی سہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہو تاکہ ہم اپنے انے والے نسلوں کو کرپشن سے پاک وطن مہیا کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں