دشمن عناصر ہماری کامیابیوں سے پریشان ہیں ، احسن اقبال

ترقی دشمن قوتیں ملک میں انتشار اور بدامنی پیدا کرنا چاہتی ہیں، بھارت سپر طاقت کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، پاکستان میں دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی ،وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 29 دسمبر 2017 17:57

دشمن عناصر ہماری کامیابیوں سے پریشان ہیں ، احسن اقبال
پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ قوم دشمن عناصر ہماری کامیابیوں سے پریشان ہے ترقی دشمن قوتیں ملک میں انتشار اور بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں بھارت سپر طاقت کا خواب دیکھنا چھوڑ دے پاکستان میں دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی ہے ہماری خارجہ پالیسی کافی مضبوط اور کامیاب ہے پاکستان کی موقف کی عالمی سطح پر حمایت ہورہی ہے روس نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کیا ہے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات نئی سطح پر پہنچ چکے ہیں اسی طرح ہم امریکا کو باور کروارہے ہیں کہ اگر وہ افغانستان کے اندر معمالات کے حل میں سنجیدہ ہے تو پاکستان کے علاوہ اسکو کوئی پارٹنر شپ نہیں دے سکتا جس سے وہاں مل کر حالات بہتر کرسکے ہندوستان نفسیاتی غلط فہمی کا شکار ہے وقت سے پہلے خود کو سپر طاقت تصور کرنے لگے ہیں اس وقت ہندوستان کے اندر جتنی غربت اور پسماندگی ہے اسے دیکھتے ہوئے بھارت اس سطح سے بہت دور ہے بھارت کو خطے میں جنگی جنون پیدا کرنے کی بجائے امن کی طرف پیش قدمی کرنی چاہے دنیا میں ترقی کیلئے امن اور استحکام بہت ضروری ہے ہم نے پاکستان اور بلوچستان کو دنیا میں معاشی اور اقتصادی مقابلے کیلئے تیار کرنا ہے ہمیں اپنے خطے میں دوسرے ملکوں سے سبق سیکھنا چاہئے افغانستان کے اندر جنگ نے کیا انجام دیا ہے عراق اور شام میں خانہ جنگی نے کیا حالات پیدا کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پشین میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے سب کیمپس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا ،وائس چانسلر مس رخسانہ جبین ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان ،ملک سعداللہ ترین ،سی سی پی او عبدالرزاق چیمہ ،ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ اور ڈی پی او حلیم اچکزئی بھی موجود تھے ۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں امن وترقی تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے غربت اور پسماندگی سے ملک و قوم تضاد اور انتشار کا شکار رہتی ہے ٹانگیں کھینچنے کا وقت نہیں ہے قوم کو ہر تضاد اور انتشار سے بچانا ہوگا آئیے ایک دوسرے کا ہاتھ تام کر پاکستان دشمن اور دہشتگردوں کو شکست دے سکیں سی پیک کا منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے پاکستان دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ سی پیک ناکام ہو اور زور گار سمیت ترقی کے مواقع ختم ہو سی پیک کے حوالے سے بہت بد گمانیاں پھیلائی گئیں شروع میں سی پیک منصوبے کو ایک تنازعہ بنایا گیا کہ سی پیک کے اندر پشتون علاقوں کو نظر اندازکیا گیا ہے جس میں خاص طور پر خیبر پختونخوا کی حکومت نے اس پروپیگنڈے میں آکر اعتراضات اٹھائے لیکن آج نتیجہ یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سی پیک منصوبے کے سب سے زیادہ حمایتی ہے کیونکہ انکا معلوم ہے کہ یہ قومی منصوبہ ہے کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جارہا اسی طرح وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سب منصوبے کے حمایتی ہے چند دشمن عناصر عوام کو سی پیک کے حوالے سے گمراہ کرنا چاہتے ہیں انہوںنے کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام اقوام چاہئے وہ پشتون ،بلوچ ،سندھی،پنچابی اور کشمیری ہے جب تک انکی ترقی نہیں ہوگی ملک کا مستقبل محفوظ نہیں ہوسکتاتمام صوبوں کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے آج الحمد اللہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے گزشتہ ادوار کے مقابلے میں ملک کو بہترین حالت میں پہنچادیا گیا ہے وفاقی حکومت پاکستان کے دیگر علاقوں بلخصوص بلوچستان کی ترقی کیلئے بیج لگارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان سے پسماندگی دور کرنے اور صوبے کو تیز ترقی کے عمل میں ڈالنے کیلئے انکے نوجوانوں پرسرمایہ کاری کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے بلوچستان میں تعلیم 21پراچیکٹس ہیں جنکا مقصد بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے یونیورسٹیوں میں طالبات کی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی انشاء اللہ یہی طالبات ملک اور صوبے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی جس کے اندر اس کی خواتین اسکے مردوں کے ساتھ مل کر ترقی میں اپنا حصہ نہ ڈالیں وفاقی حکومت نے بچیوں کی تعلیم کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اُن میں خواتین کمیپس انتہائی اہمیت کے عامل ہیں ہر قوم،قبیلے ،برادری اور ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ اپنے علاقے میں تعلیم کیلئے توجہ دیں وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ تیرہ ارب سے بڑھا کر پینتیس ارب روپے مقرر کردی ہے اور مستقبل میں پچاس ارب تک پہنچادیں گے کیونکہ پاکستان کی سب سے محفوظ اور بہترین سرمایہ کاری پاکستان کے نوجوانوں کا اعلیٰ تعلیم دینے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں