معاشرے سے جرائم اور منشیات جیسی ناسور کا خاتمہ کھیل کے فروغ ہی سے ممکن ہے ، امتیاز نعمت اللہ ظہیر

ہفتہ 30 دسمبر 2017 21:49

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء) خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کہاہے کہ معاشرے سے جرائم اور منشیات جیسی ناسور کا خاتمہ کھیل کے فروغ ہی سے ممکن ہے سپورٹس سے طاقتور اور صحت مند معاشرہ جنم لیتی ہے ملک کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں حکومتی سطح پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان ٹیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چمپئن شب گیمز کے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی آفیشلز اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن صوبائی ،ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کو سپانسر شپ دے رہی ہے ٹیکوانڈ فیڈریشن کی تعاون سے مارچ 2018ء میں صوبہ بلوچستان میں نیشنل لیول کے گیمز منعقد کرانے کا اعلان کرتا ہوں اس موقع پر پاکستان ٹیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)محمد وسیم جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان میں نعمت اللہ ظہیر کی سرپرستی میں نیشنل لیول گیمز کے انعقاد کرانا قابل تحسین ہے آخر میں نعمت اللہ ظہیر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی نعمت اللہ ظہیر کو خصوصی شیلڈ سے نواز ا تقریب میں بلوچستان ٹیکوانڈو فیڈریشن کے صدر شیر محمد ترین جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عیسیٰ اور نصیب اللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشین کے عوامی حلقوں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نعمت اللہ ظہیر کے مختصر دورہ اسلام آباد پر ورلڈ یوتھ آرگنائزیشن اور پاکستان ٹیکوانڈو فیڈریشن کی جانب سے ایوارڈ اور شیلڈ سے نوازنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی چیئرمین کے کے ایف صوبہ بلوچستان اور بلخصوص ڈسٹرکٹ کا نام روشن کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں