عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان باہمی اعتمادا کو فعال رکھنے کیلئے میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے

صوبائی وزیربلدیات سردار مصطفی خان کا محکمہ تعلقات عامہ کے ضلعی دفتر کا دورہ اور گفتگو

جمعرات 4 جنوری 2018 22:08

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) صوبائی وزیربلدیات سردار مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان باہمی اعتماداورروابط کو فعال رکھنے کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے،محکمہ تعلقات عامہ حکومتی اداروں،عوامی نمائندوںاور عوام کے درمیان پل کا کردارادا کرتی ہے۔

عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،عوامی مسائل کی نشاندہی اور منتخب نمائندوں کی عوام دوست پالیسیاں واضع کرنا میڈیا کی کاوشوں سے وابستہ ہے،میڈیا منتخب نمائندوں کی پارلیمانی اورعوامی کارکردگی سے عوام کو باخبر رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ کے ضلعی دفتر کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضلعی چیئرمین محمد عیسی روشان، میئرپشین سید شراف آغا،سرکاری آفیسران، اورپارٹی عہدیداران سمیت قبائلی و سماجی شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے دفتری ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام محکموں کے آفیسران اپنے فرائض کی انجام دہی کو اپنافریضہ سمجھ کر کام کریں تو وہ وقت دور نہیں جب ہم بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے محکمہ ا طلاعات کے ضلعی آفیسر کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محنتی اور ایماندار آفیسران ملک و قوم کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھتے ہیں۔اور رزق حلال سے اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں۔ضلعی آفیسر عبدالسلام کاکڑ نے صوبائی وزیر کو ضلع کے تمام منتخب نمائندوںکے خبروں کی اخباری کٹنگ،انکے خبرنامہ کی فائلیںاور پریس کلپنگ بھی دکھائے جبکہ ضلعی آفیسرکی جانب سے محکمہ بلدیات اور صوبائی وزیرکے تمام پریس کلپنگ کے ریکارڈ کی کاپی بھی ان کو فراہم کی اور صوبائی وزیر کا ایک فریم فوٹو بھی تحفہ میں دیا گیا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں