موجودہ کابینہ سے کافی توقعات ہیں، عوام میں ترقیاتی کاموں سے متعلق پائی جانیوالی بے چینی کا ازالہ کرئینگے ، آغا نواب شاہ

جمعرات 25 جنوری 2018 21:01

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ آغا نواب شاہ نے کہا ہے کہ مایوسی گناہ ہے موجودہ کابینہ سے کافی توقعات ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں کابینہ شب وروز انتھک کاوشوں سے دو ماہ میں صوبے کے عوام میں ترقیاتی کاموں سے متعلق پائی جانیوالی بے چینی کا ازالہ کرئینگے ،ڈسٹرکٹ پشین میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں یا نہیں عوام کو بہتر معلوم ہے ،صوبے کے مخلو ط حکومت میں پاور منتخب نمائندوں کیساتھ تھی اربوں روپے کب کہاں استعمال ہوئے اور قوم پرستوں نے اپنے حلقوں میں کتنے ترقیاتی کام کئے ہیں یہ تو آنیوالے جنرل الیکشن میں پتہ چلے گا ،فنڈز ووٹوں کے ذریعے منتخب نمائندوں کیلئے مختص کیا جاتا ہے ،ہم موجودہ کابینہ کے منتخب ممبرز ہیں نہ کہ منتخب عوامی نمائندے ،میں دعوے نہیں کرتا کہ ہم نے فلاں فلاں ترقیاتی کام کئے ہیں کیونکہ بطور منتخب نمائندہ مجھے فنڈز نہیں ملے ،بحیثیت شہری اور ورکر ہمیشہ علاقے کی آواز صوبائی حکومت کے توسط سے مرکز تک پہنچانے میں کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ وفاق سے صوبے کے منتخب نمائندوں کیلئے مزید فنڈز مختص کروائے تاکہ عوامی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں اجتماعی ترقیاتی کاموں کے جال بچھاکر عوام کو بہترنظام زندگی فراہم کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پشین میں صوبے کے دیگر اضلاع کی نسبت مثالی امن قائم ہے امن وامان کی بہترین فضاء برقرار رکھنے ہماری ذمہ داری ہے علاقے کے امن وامان کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے ڈسٹرکٹ کیلئے صحت کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے موجودہ کابینہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ، ماضی میں عوامی نمائندوں کی غلطیوں کا پلندہ سابق وزیر اعلیٰ پر نہ ڈالا جائے یہ بات واضح ہے کہ پچھلے حکومت میں ڈسٹرکٹ پشین کو پورے حقوق فراہم کئے گئے لیکن بدقسمتی سے بہتر طریقے سے ضلع میں استعمال نہیں کئے گئے پشین کے طلباء و طالبات جو کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ جاکر تعلیم حاصل کررہے ہیں طلباء و طالبات کا دیرینہ مسئلہ جلد حل کرواکر پشین کیلئے بس فراہم کرئینگے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حلقوں سے منتخب عوامی نمائندوں سے پوچھا جائے کہ ڈسٹرکٹ میں کب اور کہاں کہاں ترقیاتی کام ہوئے ہیں علاقے کے عوام انتہائی باشعور ہے ڈسٹرکٹ کے مختلف حلقوں میں بلا امتیاز عوامی خدمات کو ترجیح دی ہے ہم کسی پر احسان نہیں کرتے بلکہ یہ ہمارا فرض ہے ،پچھلی حکومت میں ڈسٹرکٹ کے عوام کے کافی توقعات مجھ سے وابستہ تھے استعفیٰ دینے کی اہم وجہ ڈسٹرکٹ کے عوام کی مایوسی تھی جس پر میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا عوام کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرئینگے ۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب کابینہ نے چند روز میں مختلف اضلاع میں نااہل اور ناتجربہ کار عملے کو ہٹا کر سینئر قابل افیسروں کا تعینات کردیا ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں