مزودروں کا عالمی دن ، پاکستان ورکرزٹریڈیونین وکنفیڈریشن کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے ریلی نکالی گئی

منگل 1 مئی 2018 19:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مزودروں کے عالمی دن کے مناسبت سے پاکستان ورکرزٹریڈیونین وکنفیڈریشن کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے نے بینرز اور پلے کارڈاٹھا رکھے ریلی شرکا نے سرخ جھنڈے ہاتھوں میں لے کر مزودر مزدور بھائی بھائی کینعرے لگائے ریلی نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا اور محکمہ بی اینڈ آر کے دفتر میں اپنے بڑے جلسے کی شکل اختیار کی جس سے ورکرز کنفیڈریشن ضلع پشین کے صدر سید جہانگیر شاہ چیرمئین گل محمد کاکڑ ، مجیب الرحمان کاکڑ، حاجی ظاہر شاہ، گل زمان خان کاکڑ ، مولوی سلطان محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ناہل حکمرانوں نے ظلم اور جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے منافع بخش اداروں کی نجکاری کرکے ملک بھر کے مزدور دشمن پالیسیاں کسی صورت منظور نہیں مزدوروں نے اپنے خون کے بدلے عالمی سامراج سے اپنے حقوق منوائے ملک میں آج بھی مزدور ایک عزاب سے دوچار ہیں علاج کے سہولیات اور مفت تعلیم حاصل نہیں 1884 کے شگاگوکے شہدا کی قربانیاں اور جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے ایک مزدور کا درد بیوروکریٹ اور سیکریٹری نہیں سمجھ سکتا بالادست اور مقتدرقوتوں نے ہمیشہ مزدوروں کے آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے عوام پر ظلم اور جبر کی دستانیں رقم کرہی ہے ملک کے دفاعی بجٹ میں تعلیم کیلئے 97 ارب اور دیگر اخراجات کیلئے گیارہ سوارب روپے مختص کرنا سمجھ سے بالاتر ہے حکمران ملک کوتباہی اور بربادی کی طرف لے جارہے ہیں ہم مزدور طبقوں نے مل کر کوئی اقدام نہ کیا تویہ ظالم اور عوام دشمن حکمران وطن عزیز کوبھی تقسیم کرینگے جوہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے 70 سالوں سے عوام کو مخلتف ناموں اور تحریکوں کے نام پر دھوکہ دیاجارہاہے قوم کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا مزدور کا جھنڈا امن کا جھنڈایے وقت جے جابراور ظالم حکمرانوں اور نوابوں سرداروں نے انسانوں کو غلام بنا رکھا ہے جمہوریت بہترین انتقام سیاست دان اور مزدور تنظیموں ایک سوچ اور فکرکے مالک ہیں کوئٹہ میں نسلی اور فرقہ واریت کے نام پر ٹارگیٹ کلنگ اور بیگناہ ومعصوم انسانوں کی شہادت سے معلوم ہوتا کہ حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وآمان کے صورتحال کوبرقرار رکھنیں ناکام ثابت ہوچکاہے جمہوریت ایک گلدستہ ہے اچھے اور برے کی تمیز کرنا ہوگا مزدورآپس میں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کریں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں