کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے

اصغر علی ترین کا پشین میں حالیہ حلقہ بندیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب

بدھ 16 مئی 2018 23:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر حاجی اصغر علی ترین نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے کوئٹہ سمیت پشتون حلقوں میں ایک ناروا منصوبے کے تحت ہمارے پارلیمانی سیٹوں سے دوسروں کو نوازنا امرانہ طرز عمل کا عکاسی اور پشتونوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے پشتون ایریا کو ماضی کی طرح زیر عتاب بنا کر ایک مخصوصی ایجنڈے کے تحت پشتونوں کو مزید اقلیت میں بدلنے انکے پسماندگی میں اضافہ کرنے اور ہمارے عوامی مینڈیٹ چورانے کا ناروا حربہ قرار استعمال کیا گیا ہے با لخصوص میں ضلع کوئٹہ میں جس بھونڈے اور پشتون دشمن طریقے سے حلقہ بنا کر دوسرے اقلیتی قوموں کو خوش کرنے کیلئے ہمارے حق پر شب و خون مارا گیا اور ہمارے اباو اجداد کے تاریخی سرزمین اور آبادی توڑ مروڑ کرکے ہمارے پارلیمانی سیٹوں کو چورا کر ہمیں اقلیت میں بدلنے کا بدترین منصوبہ بنایا گیا جس سے پشتون عوام نے یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی قائدین کی کال پر پشین میں حالیہ حلقہ بندیوں کیخلاف مین بائی پاس پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مظاہرین سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری امیر علی آغا مرکزی کمیٹی ممبران عبیداللہ عابد سید عبدالباری میونسپل کمیٹی حرمزئی کے چیئرمین سید شاہجہان آغا ضلعی جنرل سیکرٹری ملک رحیم ترین زاہد خان اور غیاث بہادرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ عبداللہ میںجو کچھ کیا گیا یہ محض وہاں قبائل کو آپس میں لڑانے اُن کے درمیاں دوریاں پیدا کرنے کیلئے ایک ناروا حربہ استعمال کیا گیا ضلع شیرانی اور ہرنائی کے عوام کو اقلیت میں بدلنے کیلئے جو کچھ کیا گیا یہ انتہائی شرمناک عمل ہے اس مقابلے میں بلوچ ایرا میں کیچ ،بولان کو جس طریقے اور معیار سے بنایا گیا وہ بھی ہمارے سامنے ہے ہماری جماعت اے این پی سخت غم و غصہ اظہار کرتے ہوئے اپنے صوبائی تنظیم کے احتجاجی تحریک کی پرزور حمایت کرتی ہے ۔

دریں اثناء مظاہرین نے پشین شہر میں عرصہ دراز سے بند انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں