ضلع پشین کے علاقے یارو میں پولیس کی کامیاب کارروائی ،کوئٹہ سے چوری کی گئی گاڑی برآمد

ہفتہ 9 جون 2018 18:32

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) ضلع پشین کے علاقے یارو میں پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران کوئٹہ سے چوری کی گئی گاڑی برآمدکرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اور اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر پشین کے تمام چیک پوسٹوں پر ناکے لگائے گئے ہیں ۔گزشتہ روز یارو چیک پوسٹ پر موجود لیویز اہلکاروں نے ہنڈا سوک گاڑی روکھی تو وہ چوری شدہ نکلی گاڑی کوئٹہ کے علاقے سرہ غڑگئی سے چور کی گئی تھی اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں