جس کا دل افغانستان کیلئے دھڑکتا ہو وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا، عبدالروف خان سیگئی

نوجوان قیادت وقت کی اشد ضرورت ہے عوام مسلط قوتوں کو مسترد کرچکی ہے

منگل 19 جون 2018 21:20

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) ترین قومی موومنٹ کے سربراہ حاجی عبدالروف خان سیگئی نے کہاکہ جس کا دل افغانستان کیلئے دھڑکتا ہو وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا ہمیں دشمنوں کے اشاروں پر پلنے والے پشتون قوم پرستوں کی کوئی ہمدردی نہیں چاہئے قوم تبدیلی کی خواہش مند ہے نوجوان قیادت وقت کی اشد ضرورت ہے عوام مسلط قوتوں کو مسترد کرچکی ہے کرپٹ عناصر نے پشتون علاقوںمیں بحران پیدا کئے پشتون قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقوق کیلئے جدوجہد کرے پشتون قوم ذاتی پسند و ناپسند اور مفادات کو بالائے طاق رکھ کر پشتون وطن کی ساکھ کو بچانے کیلئے کردار ادا کریں پشتون عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے کر پشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں صوبے کی ترقی کے دشمن اور مخالفین دہائیوں سے نفرتوں کے پرچار میں لگے ہیں عوام بہتر امیدواروں کو منتخب کرکے ایوانوں میں پہنچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترین ہاؤس سیگئی میں عید ملن کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں