پشین میں ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے کار میں سوار میاں بیوی اوربیٹی جاں بحق ، تین زخمی

منگل 3 جولائی 2018 00:00

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) پشین کے علاقے یارو کے قریب ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے ویٹس کار میںمیاں بیوی اوربیٹی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یارو کے قریب کوئٹہ سے کلی کربلا جانیوالی ویٹس کارکو مخالف سمت سے ڈمپر گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ویٹس کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پشین پہنچایا ۔

جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال پہنچ کر زخمیوں عیادت کی اور ڈاکٹرز کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت کی اور لیویز فورس کو واقع میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو فوری گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کا حکم بھی دیا۔ یاد رہے جاں بحق افراد کا تعلق پشین کے قریبی علاقے کلی کربلا سے ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں