فکر باچاخان کے پیروکاروں نے خدائی خدمتگاری اور فلسفہ عدم تشدد کے سلسلے کو جاری رکھا ہواہے ،رہنماعوامی نیشنل پارٹی

اتوار 8 جولائی 2018 17:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں حلقہ این اے 262سے نامزد امیدوار حاجی نظالالا اور پی بی 18سے نامزد امیدوار عبدالباری کاکڑ نے مختلف انتخابی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اے این پی پر کھٹن اور مشکل دور میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کی ہے ،فکر باچاخان کے پیروکاروں نے خدائی خدمتگاری اور فلسفہ عدم تشدد کے سلسلے کو جاری رکھا ہواہے ،اے این پی کے رہنمائوں اورورکروں نے پارلیمان اور پارلیمان سے باہر بھی اولس کی خدمت کی ہے ،باچاخان بابا کا قول ہے ،خدمت کیلئے کسی عہدے اور سٹیٹس کی ضرورت نہیں ہوتی،خدمت کیلئے جذبہ درکار ہوتاہے ،خدمت میں اگر خود غرضی آجائے تو خدمت کا جذبہ پورا نہیں ہوتا،ماضی میں واک واختیار کے مالکوں اورہر حکومت کا حصہ بننے والے سیاسی جماعتوں نے کبھی مذہب کا نام استعمال کیا اور کبھی قوم پرستی اور حق پرستی کے نام پر مظلوم ومحکوم قوم کو ورغلایا گیا ،انفرادیت کو ترجیح دی گئی ،اجتماعیت کو نظر انداز کیا گیا ،کرپشن ،کمیشن ،اقرباء پروری اور متعصبانہ سیاسی کلچر کے ذریعے نفرتوں کے بیج بوئے گئے ،جبکہ اس کے برعکس عوامی نیشنل پارٹی نے عوامی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز اٹھائی ،عوامی نیشنل پارٹی کا فلسفہ اور نظریہ پوری انسانیت کی فلاح وبہبود ہے ،حاجی نظام لالا اور عبدالباری کاکڑ نے مزید کہاکہ حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون اولس اس دفعہ اپنے تمام مفاد پرست،پیٹ پرست ،کرپشن زدہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کا کڑا احتساب کرے ،اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں کرکے جمہوریت پسند ،امن پسند اور ترقی پسند ہونے کا ثبوت دیں ،انشاء اللہ عوامی نیشنل پارٹی اولس کو مایوس نہیںکرے گی ،اولس کے تمام مسائل اور مشکلات کا حل کرے گی ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں