ووٹ مقدس اما نت ،اس کا صحیح استعما ل کر کے محرو میوں ، نا انصا فیوں کا ازا لہ کیا جا سکتا ہے، عبدالبا ری کا کڑ و دیگر

اتوار 8 جولائی 2018 19:00

․ پشین +یا رو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پا رٹی کے حلقہ پی بی 19پشین iiکے لئے نا مزد امیدوار عبدالبا ری کا کڑ نے کہا کہ ووٹ ایک مقدس اما نت ہے اس کا صحیح استعما ل کر کے محرو میوں ، نا انصا فیوں کا ازا لہ کیا جا سکتا ہے، یہاں کی عوام کے لئے ووٹ کا حق رہبر تحریک خان عبدالولی خا ن نے دلا یا ۔ورنہ یہاں تو شا ہی جر گہ ہوا کر تا تھا اور پو رے علا قے کی نما ئندگی چند افراد، خوانین ،ملکا ن کر تے تھے ، وہ عبیداللہ عا بد ،نصیب اللہ کے ہمراہ کلی یا رو ،کلی محمد غوث میں اولسی جر گہ سے خطا ب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ما ضی میں یہاں مذہب اور قوم کے نا م پر بڑے بڑے دعوے کر نیوا لے منتخب ہوکرآئے تھے ہم پو چھنا چا ہتے ہیں کہ انہوں نے کو ن سے مسا ئل حل کئے ،تعمیرا تی کا موں میں یہاں کے نما ئندے ٹھیکیداروں سے مل کر کمیشن ،کرپشن کو مقصد بنا بیٹھے، نا قص تعمیرات ،ٹینکی نا لی ، سو لر سسٹم ،ٹیوب ویلز کی تنصیب پر کمیشن وصول کر نے لگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نہ تو پا رلیمنٹ میں جنو بی پشتونخوا ،وسائل پر 50فیصد حصہ اور نا ہی مذہبی جما عتوں کو اسلا می نظا م کے نفاذ کے لئے قا نو ن سازی کی توفیق نصیب ہو ئی جبکہ دوسری جا نب عوامی نیشنل پا رٹی کو جب بھی موقع ملا تو اولس کے اعتما د اور بھروسے کا بھرم رکھتے ہو ئے اہداف حاصل کئے گئے جنکی نشا ندہی فخر افغان با چا خان نے کی تھی ۔

مقررین نے کہا کہ اگرآپ نے اعتما دبخشا تو یہاں کی عوام کی بجنیا دی مسا ئل کو پہلی فرصت میں حل کیا جا ئے گا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں